حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 138 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 138

حضرت مفتی محمد صادق عنی اللہ تعالیٰ عنہ 138 ”بہاول پور کا شہر کچھ بہت پر رونق نظر نہیں آیا جیسا کہ دارالسلطنت کو ہونا چاہیے سڑکیں عموماً کشادہ اور سایہ دار ہیں۔باغات خوش نما ہیں لیکن ریلوے سٹیشن کی سڑک بہت ہی قابل مرمت ہے۔“ ( بدر 30 ستمبر 1909ء) قارئین کو مشاہدہ میں شریک کرنے کے ساتھ ساتھ احباب کرام سے ملاقات بھی کرواتے ہیں۔لیہ کے اسٹیشن پر سردار امام بخش صاحب قیصرانی چند دیگر احباب کے ساتھ ملاقات کے لئے کھڑے تھے۔ایک زندہ تصویر بنادی ہے احمدی بھائیوں کے آپس میں اخلاص و وفا کی۔خدا تعالیٰ ان سب پر رحمتوں کی بارش برساتا رہے۔آمین۔مفتی صاحب نے 27 فروری سے 18 مئی 1909 ء تک امرتسر کپورتھلہ اور جالندھر اضلاع کے کئی شہروں کے دورے کئے ان دوروں میں وعظ ونصیحت ، جماعتوں کا قیام، جماعتوں کے رجسٹر اور حساب کتاب کی پڑتال کی۔اس دورے میں قریباً 60 افراد حلقہ بگوش دین حق ہوئے اور بدر کو 80 نئے خریدار ملے۔ستمبر 1909ء میں چند دن کے لئے بھیرہ ، ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ، بہاول پور اور خانیوال کا دورہ کیا اس سفر میں آپ کی والدہ صاحبہ آپ کے ہمراہ تھیں۔( بدر 30 دسمبر 1909ء) اپریل 1910ء کے شروع میں علی گڑھ اور مظفرنگر کا سفر کیا۔علی گڑھ میں تعلیمی کانفرنس کی طرف سے ایک دعوت نامہ قادیان بھیجا گیا تھا جس میں مدرسہ تعلیم الاسلام کے کارکنان کو سالانہ جلسہ مدرسین میں شامل ہو کر اسلامی مدارس ہند کے اتحاد اور اصلاح کے وسائل پر بحث کرنے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔حضرت خلیفتہ اسی الاول نے حضرت مولانا شیر علی صاحب اور حضرت مفتی صاحب کو آل انڈیا محمڈن کا نفرنس میں شمولیت کے لیے منتخب فرمایا۔کانفرنس کے بعد حضرت مفتی صاحب مظفر نگر تشریف لے گئے جہاں آپ کے دو لیکچر ہوئے۔8 مئی کو واپس قادیان پہنچ گئے۔خلاصه از بدر 19, 26 مئی 1910ء)