حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 122 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 122

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 122 حاضر ہو گئے اور بدر اخبار کا عارضی دفتر بھی وہیں قائم کر لیا۔11 مئی 1908ء کو مفتی صاحب نے حضرت اقدس علیہ سلام سے ایک دن کی رخصت اور اجازت مانگی تا کہ قادیان جا کر حسابات دیکھ آئیں۔حضور علا السلام نے تحریر فرمایا: ”بے شک، آپ ہو آویں۔اختیار ہے۔“ والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ آپ کو اپنے محبوب آقا کے لئے ترجمانی کی آخری خدمت کا موقع 12 اور 18 مئی کو ملا جب محترم پروفیسر کلیمنٹ ریگ کی ملاقات کروائی ( تفصیل دی جا چکی ہے ) حضرت اقدس علیای شام نے آپ کی مساعی کو پسندیدگی سے دیکھا۔22 مئی کو اپنے احباب سے گفتگو میں حضرت اقدس علیہ السلام نے سلسلے کا پیغام عام کرنے کی ضرورت کے ذکر میں فرمایا: اگر کچھ ایسے قابل اور لائق آدمی سلسلے کی خدمات کے واسطے نکل جاویں جو فقط لوگوں کو اس سلسلے کی خبر ہی پہنچاویں تو بھی بہت بڑے فائدے کی توقع کی جاسکتی ہے۔مسٹر ریگ کو دیکھو وہ ہمارے پاس آیا تو آخر کچھ نہ کچھ تبادلہ خیالات کر ہی گیا۔“ ( بدر 18 جون 1908ء) 25 مئی 1908ء کی رات کو مفتی صاحب حضرت قاضی ظہور الدین اکمل صاحب کے ساتھ کسی کام میں دو بجے تک مصروف رہے۔واپس آکر ابھی بستر پر لیٹے ہی تھے کہ پیغام آیا حضرت کے پاس اندر آ ئیں۔آپ اندر گئے اور پھر چار بجے صبح تک اندر ہی رہے۔(الفضل 26 مئی 1931ء) وقت وصال کی کیفیت کی تصویر کشی والا بیان تاریخ کا ایک حصہ بن چکا ہے۔تحریر فرمایا: لاہور میں آپ پیغام صلح لکھ رہے تھے چونکہ وہاں مسافرت کا مقام تھا جلد واپس آنے کا خیال بھی تھا۔پیغام صلح کے لیکچر کی بڑے زورشور سے تیاری ہورہی تھی۔اشتہار شائع ہو گئے۔مضمون بہت زبردست تھا۔غیر قو میں مخاطب تھیں اس واسطے بہت توجہ