حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 100 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 100

حضرت مفتی محمد صادق عنی اللہ تعالیٰ عنہ 100 اور میرے آل واہل کے واسطے موجب برکت اور اپنی رضا مندیوں کا ذریعہ بناوے۔حضور کی سنت کے مطابق میں چاہتا ہوں کہ اس مکان کا کچھ نام رکھوں اور میرے خیال میں وہ نام بیت الصدق ہے۔اگر حضور کی اجازت ہو۔“ حضرت اقدس علیہ السلام نے جواب عنایت فرمایا: مکان خدا مبارک کرے۔آمین۔نام بہت موزوں ہے۔“ اس مکان کی تعمیر میں مؤاخاة کا ایک بے نظیر نمونہ دیکھنے کو ملا۔مکرم عبدالمجید خان صاحب نے اپنے حصہ زمین میں سے جو مفتی صاحب کے مکان سے ملحق ہے دس فٹ چوڑی اور 73 فٹ لمبی زمین تحفہ میں دی تا کہ وہ اپنے مکان کو کشادہ کر سکیں۔اسی طرح میاں معراج الدین عمر صاحب نے بھی اپنی زمین سے ایک قطعہ 15 فٹ چوڑا اور اکاون فٹ لمبا بلا قیمت مکان کی وسعت کے لیے دیا۔( بدر 8 جولائی 1909 ء) بابا نانک کی پوتھی 1908ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے 8 آدمیوں کا ایک وفد گرو ہر سہائے ضلع فیروز پور کو بھیجا تھا کیونکہ سنا گیا تھا کہ وہاں بابا نانک صاحب کی ایک پوتھی رکھی ہے جس سے برکت حاصل کرنے کے واسطے دُور دُور سے سکھ لوگ آتے ہیں۔حضرت مفتی صاحب اُس وفد میں شامل تھے آپ نے دیکھا کہ وہ پوتھی قرآن شریف ہی تھا اور قلمی لکھا ہوا تھا اس کو باوا صاحب اپنے پاس رکھتے تھے۔واپس آکر جور پورٹ آپ نے حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں پیش کی وہ آپ نے اپنی کتاب چشمہ معرفت میں صفحہ 337 پر درج فرما دی۔( الفضل 5 جنوری 1945ء) دسمبر 1907ء میں لاہور میں آریہ سماج وچھو والی کے جلسہ بین المذاہب میں حضرت اقدس علیہ السلام کا مضمون پڑھ کر سنایا گیا۔قادیان سے جس وفد نے شرکت کی اُس میں حضرت مفتی صاحب بھی شامل تھے۔