حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 99
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ ہو۔جن خطوط کا جواب عام معلومات کے لئے مفید ہوتا وہ میں عموماً اخبار احکم اور بدر میں چھپواد یا کرتا تھا تا کہ عوام کو فائدہ ہو اور مجھے ثواب بھی حاصل ہو۔“ وقف زندگی منظور (الحکم 7 مئی 1934 ء ص 11۔مکتوبات احمد جلد اول صفحہ 10,9) 99 ستمبر 1907ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جماعت کے سامنے وقف زندگی کی تحریک فرمائی۔اس تحریک پر قادیان میں مقیم نوجوانوں کے علاوہ بعض اور دوستوں نے بھی وقف زندگی کرنے کی درخواستیں حضور کی خدمت میں پیش کیں۔حضرت اقدس علیہ السلام کی ڈاک کی خدمت ان دنوں حضرت مفتی صاحب کے سپر د تھی اس لئے حضرت اقدس علیہ السلام نے مفتی صاحب کو ہی یہ ہدایت فرمائی کہ ایسے واقفین کی فہرست بنائیں۔چنانچہ انہوں نے اس غرض کے لئے ایک رجسٹر کھول دیا۔حضرت مفتی صاحب نے بھی زندگی وقف کی درخواست دی۔حضور نے اُن کی درخواست پر تحریر فرمایا: "منظور بيت الصدق (ذکر حبیب ص 147-148 ) 1907ء میں قادیان میں مکان بنانے کا ارادہ کیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نام مکتوب میں اس مکان بنانے کی غرض اس طرح تحریر کی : اپنی زندگی تو انشاء اللہ حضور کے قدموں میں گزر رہی ہے اور آئندہ بھی خدا سے دُعا ہے کہ دین پر خاتمہ ہو لیکن آئندہ اولاد کے واسطے بھی یہ حیلہ ہے کہ ان کے لئے ایک مکان بنادیا جائے تو ان کے ذہن نشین ہو جاوے کہ ہمارا وطن اور گھر اسی جگہ حضرت خلیفہ اللہ کے قدموں میں ہے۔۔۔۔۔۔حضور دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ اس مکان کو میرے