حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 94
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 94 پر اتر کر دار الامان کو روانہ ہوا۔راستہ میں سے چراغ علی صاحب جو کہ حامد علی صاحب کے چا ہیں نہایت مہربانی سے میرے ساتھ ہوئے اور میرا بوجھ اُٹھایا اور مجھے راستہ دکھایا اور ہم دار الامان پہنچے فالحمد لله على ذالك نماز فجر کے وقت حضور اقدس کی زیارت مسجد میں ہوئی جس سے قلب کو نور حاصل ہوا اور نماز فجر کے بعد آپ نے وہ انگریزی اشتہار اول سے آخر تک سنا۔عبارت انگریزی پڑھ کر اور ہر ایک فقرہ کے ساتھ ترجمہ کر کے میں نے سنایا اور اس کے بعد آپ اندر تشریف لے گئے اور پھر نو بجے کے قریب سیر کے واسطے تشریف لائے ملتے ہی فرمایا: معلومات درکار ہیں ' آپ نے اس کام میں خوب ہمت کی۔( بدر 19 مارچ 1908 ء صفحہ 3) حضرت مفتی صاحب کی خوش بختی اور خوشی کا اندازہ لگائیے ! جب گا ہے گا ہے حضرت اقدس علیہ السلام کا اس قسم کا ارشاد موصول ہوتا کہ کوئی علمی نکتہ یا معلومات درکار ہیں۔آپ ہمہ تن سرشاری اور سرگرمی سے مطلوبہ معلومات بہم پہنچا اس سعادت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوں گے۔مثال کے طور پر حضرت اقدس علیہ السلام کا یہ ارشاد ملاحظہ کیجیے: ' آپ براہ مہربانی اس وقت جہاں تک جلد ممکن ہو تین باتوں کی نقل کر کے بھیج دیں اول وہ انجیل جس کا رات ذکر ہوا تھا اس کا نام اور باب اور ایک وہ جس کا یہ مضمون ہے کہ مسیح صلیب سے نہیں مراگلیل میں موجود ہے۔دوسرے پطرس کی تحریر مع حوالہ تیسرے جرمن کے پچاس پادریوں کا قول کہ مسیح صلیب سے نہیں مرا شاید انسائیکلو پیڈیا میں یہ قول ہے۔اس وقت یہ مضمون لکھ رہا ہوں جلد یہ تحریریں آجائیں تو بہتر ہوگا۔“ (ذکر حبیب 348,347) آپ جلد مجھے اس بات سے اطلاع دیں کہ یورپ یا امریکہ کے عیسائیوں میں سے کوئی ایسا