حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 86 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 86

حضرت مفتی محمد صادق عنی اللہ تعالیٰ عنہ البدل اخبار کو ہاتھ آگیا ہے یعنی ہمارے سلسلہ کے ایک برگزیدہ رکن جوان ، صالح اور ہر ایک طور سے لائق جن کی خوبیوں کے بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔یعنی مفتی محمد صادق صاحب بھیروی قائم مقام منشی محمد افضل صاحب مرحوم ہو گئے ہیں۔میری دانست میں خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم سے اس اخبار کی قسمت جاگ اٹھی ہے کہ اس کو ایسا لائق اور صالح ایڈیٹر ہاتھ آیا۔خدا تعالیٰ یہ کام اُن کے لئے مبارک کرے اور ان کے کاروبار میں برکت ڈالے۔30 مارچ 1905ء آمین ثم آمین خاکسار مرزا غلام احمد البدر جلد 1 نمبر 1۔16اپریل 1905ء) حضرت مولانا نورالدین صاحب نے بھی اس تقرری کو قدر کی نگاہ سے دیکھا اور فرمایا: ” میرا دل گوارا نہیں کرتا کہ قادیان سے کوئی مفید سلسلہ جاری ہو اور وہ رُک جاوے۔البدر کا چند روزہ وقفہ رنج تھا۔اس کے لئے سر دست اللہ تعالیٰ نے تدبیر نکالی ہے کہ میاں معراج الدین عمر جن کو دینی امور میں خاص جوش بخشا ہے اس طرف متوجہ ہوئے اور نصرت اللہ یوں جلوہ گر ہوئی کہ اس کی ایڈیٹری کے لیے میرے لیے میرے نہایت عزیز مفتی محمد صادق ہیڈ ماسٹر ہائی سکول قادیان کو منتخب کیا گیا اور اس تجویز کو حضرت امام نے بھی پسند فرمایا۔میں یقین کرتا ہوں کہ ہمارے احباب اس نعم البدل پر بہت خوش ہوں گے۔نورالدین 86 حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے الحکم میں اس تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے تحریر