حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 85 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 85

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 85 گئے اور پروفیسر Clement Lindley Wragge کی قبر پر دُعا کی۔آپ نے 10 دسمبر 1922ء کو وفات پائی تھی۔آپ آخر دم تک احمدیت پر قائم رہے تھے۔تبلیغ کے راستے حضرت مفتی صاحب تحریر فرماتے ہیں: 1910 ء یا اس کے قریب امریکہ شہر شگاگو میں ایک مذہبی کا نفرنس ہوئی تھی جس میں تمام مذاہب کے لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا۔اس کانفرنس میں مسلمانوں کی طرف سے مسٹر محمد الیگزنڈ رویب نے ایک مضمون پڑھا۔جس میں اسلام کی خوبیاں بیان کی گئی تھیں۔یہ صاحب نو مسلم تھے۔ان کی اولا د میں صرف ایک بیٹی تھی جو افسوس کہ مسلمان نہ ہوئی اور ویب صاحب 1918ء میں فوت ہو گئے اور ان کے پیچھے ان کے کام کو کسی نے جاری نہ رکھا۔ان کی عادت تھی کہ جب کسی شخص کو اسلام کی طرف دیکھتے تو اسے میرا ایڈریس دے دیتے اور کہتے کہ اس شخص کے ساتھ خط و کتابت کرو۔اس ذریعہ سے کئی عیسائیوں نے اسلام قبول کیا۔(لطائف صادق 142) حضرت مفتی صاحب بحیثیت ایڈیٹر بدر قادیان قادیان سے البدر کا اجراء 31 اکتوبر 1902ء کو ہوا۔البدر کے مالک ومدیر محمد افضل صاحب تھے (ذکر حبیب ص 332) اور میجر منشی فیض عالم صابر صاحب تھے۔محمد افضل صاحب 21 مارچ کو انتقال کر گئے جس پر اخبار معراج الدین عمر صاحب نے خرید لیا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے مفتی صاحب کو اس کا ایڈیٹر مقرر فرمایا۔30 مارچ 1905ء کو ایک خاص اعلان کے ذریعہ جماعت کو اطلاع دی: میں بڑی خوشی سے یہ چند سطریں تحریر کرتا ہوں کہ اگر چہ نشی محمد افضل مرحوم ایڈیٹر اخبار البدر قضائے الہی سے فوت ہو گئے ہیں مگر خدا تعالیٰ کے شکر اور فضل سے اُن کا نعم