حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 84
حضرت مفتی محمد صادق عنی اللہ تعالی عنہ 84 واقعہ ہے کہ اس کی طبیعت میں اتنا فرق پڑ گیا ہے کہ بالکل خیالات بدل گئے ہیں۔کہیں تو وہ حضرت عیسی علی مثالیں دیا کرتا تھا۔کفارہ کا ذکر کیا کرتا تھا مگر اب اپنے لیکچروں میں خدا کی کبریائی اور بڑائی بیان کرتا ہے۔اور پہلے ڈارون کی تھیوری کا قائل تھا مگر اب کیفیت یہ ہے کہ ڈارون کا قول ہے، اس طرح ذکر کر کے بات کرتا ہے۔اور اپنے لیکچروں میں یہ شروع کر دیا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان کو سمجھایا تھا کہ حقیقت میں انسان اپنی حالت میں خود ہی ترقی کرتا ہے تو یہ ڈاکٹر صاحب بعد میں حضرت مفتی صاحب سے رابطہ میں رہے گو کہ صحیح ریکارڈ نہیں ہے لیکن غالب امکان ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت کی وجہ سے ایمان لے آئے تھے اور مسلمان ہو گئے تھے۔ان کے پوتے اور پوتی کو جب پتہ چلا، ان سے رابطہ کیا ان کو بتایا کہ میں اس طرح آ رہا ہوں اور ملنا بھی ہے تو انہوں نے بھی ملنے کا اظہار کیا اور Reception میں آئے اور بعد میں دونوں بیٹھے بھی رہے ، باتیں ہوتی رہیں دونوں کافی بڑی عمر کے ہیں۔یعنی بڑی عمر سے مراد 55-60 سال کے۔پوتے کو زیادہ علم نہیں تھا لیکن پوتی نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب مسلمان ہو گئے تھے اور ہندوستان سے واپس آنے کے بعد پہلی بیوی نے علیحدگی لے لی تھی۔انہوں نے دوسری شادی ہندوستان میں کی تھی اور بتایا کہ ہم اس دوسری بیوی کی نسل میں سے ہیں۔مزید میں نے استفسار کیا کا غذات کے بارے میں کہ کس طرح مسلمان ہوئے؟ کب بیعت کی ؟ کس طرح کیا۔انہوں نے بتایا کہ ان کے بہت سارے کاغذات تھے لیکن آگ لگنے کی وجہ سے وہ سارار یکارڈ ضائع ہو گیا، کوئی خط محفوظ نہیں ہے۔لیکن بہر حال اس بات پر انہوں نے یقینی کہا کہ ان کی موت اسلام کی حالت میں ہوئی تھی اور وہ اپنے آپ کو مسلمان ہی کہتے رہے تھے۔اور اس لحاظ سے قیاس کیا جاسکتا ہے کیونکہ حضرت مفتی محمد صادق صاحب کی وجہ سے اسلام میں داخل ہوئے تھے اس لئے احمدی ہوئے ہوں گے۔“ الفضل انٹر نیشنل 9 تا 15 جون 2006 صفحہ نمبر 9,8) 7 مئی 2006ء کو حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نیوزی لینڈ کے دار الحکومت Auck Land تشریف لے گئے وہاں آپ قبرستان Pompallier تشریف لے