حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 75 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 75

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 75 تبلیغ حق کا یہ نتیجہ ہوا کہ یورپ اور امریکہ کے بعض انگریزوں اور لیڈیوں نے حضرت اقدس علیہ السلام کی صداقت کو مان لیا اور اپنے خیالات فاسدہ سے تو بہ کی۔غرض مفتی صاحب موصوف کسی تعارف کے محتاج نہیں ساری احمدی دنیا ان کے نامِ نامی سے واقف اور ان کے اخلاص صدق و وفا سے آگاہ ہے۔“ ذیل میں اس للہی خدمت کی چند جھلکیاں پیش ہیں : مسٹر پگٹ اور مسٹر چارلس کو خطوط ا۔اکتوبر 1902ء کی صبح کی سیر میں ڈوئی اور پگٹ عیسائی معاندین کا ذکر ہو رہا تھا حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا: پگٹ کو ضرور چٹھی لکھنی چاہیے۔اگر مقابلہ کرے تو خوب اثر ہو گا اور لوگ بھی توجہ کریں گے۔“ ( ملفوظات جلد 2 ص 439) عجیب روح پرور سیریں ہوتیں۔صبح کا سماں ، قدرتی حسن کی ضو پاشیاں باد نسیم کے جھونکے خوشبو اور تازگی کے امتزاج میں آسمان روحانیت کے جلو میں نجوم کا جھرمٹ اور باتوں کا موضوع کائنات کو الہی رنگ دینے کے منصوبے! مسٹر پیٹ نامی رسالت اور خدائی کے دعوی دار کے مضامین اخبار میں چھپ رہے تھے۔مفتی صاحب نے اُس سے خط و کتابت کی۔اس کے سیکرٹری نے ایک خط اور دواشتہار بھیجے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کوسنائے گئے۔آپ نے اس شخص کے متعلق فرمایا: "رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھی ایسے کا ذب مدعی پیدا ہوئے تھے جو کہ بہت جلد نابود ہو گئے۔یہی حال اس کا ہوگا۔اس کے متعلق الہام ہے ان اللہ شَدِيدُ العِقاب» بدر جلد 2 نمبر ص 34 مورخہ 20 فروری 1903ء) حضرت اقدس علیہ السلام نے اس کو تنبیہ کرنے کے لئے ایک اشتہار بھی لکھا جو کثرت سے انگلستان کے اخباروں میں شائع ہوا مگر اُس نے کوئی جواب نہ دیا۔