حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 66 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 66

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ انشراح صدر عطا فرمایا ہے پھر جیسا حضور اقدس علیہ السلام حکم فرما دیں کہ آپ اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں اور آپ کی متابعت میں اللہ تعالیٰ کی رضا ہے۔میرے قلب کا میلان بعد دُعائے استخارہ کے بالکل اس طرف ہو گیا ہے اے خدا میرے گناہوں کو بخش دے میری کمزوریوں کو دُور فرما اور مجھے صراط مستقیم پر چلا۔اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو اور آپ کے دشمنوں کو رو سیاہ کرے آمین ثم آمین۔آج سات تاریخ ہے اس واسطے اب لا ہور خط لکھ دینا چاہیے۔حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق۔۔۔۔قادیان 66 حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جواب عنایت فرمایا: جب کہ آپ کا دل استخارہ کے بعد قائم ہو گیا ہے تو یہ امر خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔خدا تعالیٰ آپ کو مبارک کرے۔ہمیں بہت خوشی اور عین مراد ہے کہ آپ اس جگہ رہیں۔خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ (ذکر حبیب ص 352) ملازمت ترک کرنے کی خبر پہنچنے پر حضرت مفتی صاحب کے دفتر کے مسلمان کلرکوں کی طرف سے ایک ڈیپوٹیشن قادیان آیا۔اُس کے لیڈر مکرم منشی نظام الدین نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہو کر اپنی اس خواہش کا اظہار کیا کہ اُن کو لاہور میں رہنے دیا جائے۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے فیصلے پر قائم رہے۔حضرت مفتی صاحب نے استعفی بھیج دیا جو منظور ہو گیا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کی دُعاؤں کو شرف قبولیت بخشا دائمی وصل کے سامان کر دیئے۔آپ نے جنوری 1901ء میں ہجرت کی۔حضرت مفتی