حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 60
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ مفتی صاحب کے خواب اور اُن کی تعبیریں 60 جب میں لاہور دفتر اکاونٹنٹ جنرل میں ملازم تھا اور مزنگ میں رہا کرتا تھا اُن ایام میں میں نے ایک خواب دیکھا کہ ایک شخص جس کا نام کا لو ہے ہمارے زنانخانہ میں بے تکلف آ گیا ہے اور میری بیوی نے اُس سے پردہ نہیں کیا۔ظاہر ہے کہ ایسی حالت ایک غیور مرد کے واسطے کہاں تک قابل برداشت ہے جس کے گھر میں خاندانی عادت سخت پردہ قائم رکھنے کی ہو۔اس واسطے اس نظارہ سے مجھے ایسا غصہ آیا کہ بسبب رنج کے میں کانپ اُٹھا اور بیدار ہو گیا۔اس خواب کے نظارہ نے مجھے متوحش کر دیا کہ مجھے اُس مکان سے بھی نفرت ہو گئی جس میں وہ خواب دیکھا تھا اور میں نے ارادہ کیا کہ اس مکان کو چھوڑ دوں کیوں کہ وہ کرایہ پر لیا ہوا تھا۔جب میں نے اپنی بیوی سے اس کا ذکر کیا اُس نے مجھے مشورہ دیا کہ خوابوں کی تعبیریں ہوتی ہیں ظاہر پر حمل نہیں ہوسکتا چونکہ مکان بظاہر ہر طرف سے آرام دہ ہے اس واسطے اتنی بات پر چھوڑ دینا مناسب نہیں۔آپ پہلے اپنا خواب بخدمت حضرت مسیح موعود علیہ السلام قادیان لکھ بھیجیں اور اس کی تعبیر دریافت کریں پھر جو وہ ارشاد فرماویں گے اُس کی تعمیل ضروری ہوگی۔مجھے یہ مشورہ پسند آیا اور میں نے حضرت صاحب کی خدمت میں اُسی روز ڈاک میں خط دیا جس پر حضرت صاحب کا جواب آیا کہ اس خواب کی وجہ سے مکان تبدیل نہ کریں۔اگر آپ کے گھر میں حمل ہے تب اس کی تعبیر یہ ہے کہ آپ کے گھر میں لڑکا پیدا ہو گا؛ کالو۔کالا در اصل عربی الفاظ ہیں اور اس کے معنی ہیں نگاہ رکھنے والا۔یہ خدا تعالیٰ کا نام ہے۔کالو کے گھر میں آنے کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مشکل مرحلیہ جمل میں آپ کی بیوی کا نگہبان ہوگا اور فرزند نرینہ عطا کرے گا۔حسن اتفاق سے ان دنوں ہمارے گھر میں حمل تھا جس کی حضرت صاحب کو کوئی خبر نہ تھی۔چنانچہ اس تعبیر کے مطابق ایام حمل کے پورا ہونے پر میرے گھر میں لڑکا پیدا ہوا۔رویا کی تعبیر کرنا بھی ہر کسی کا کام نہیں۔خدا کے خاص بندوں کو یہ علم بخشا جاتا ہے۔(ذکر حبیب 230,229)