حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 29 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 29

29 حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ چکے ہیں۔اس امر کے واسطے اس عاجز کو بھی حکم ہوا کہ بعض نشانات کو متفرق کتابوں وغیرہ سے جمع کر کے ان کی ایک یادداشت بنا کر امام برحق کی خدمت میں پیش کروں تا کہ اس جہاد دینی میں میرے لئے کچھ ثواب کا حصہ ہو۔اس امر کے واسطے مجھے ضرورت ہوئی کہ میں اخبار الحکم کے گزشتہ پرچوں سے کچھ مدد لوں۔چنانچہ میں نے دفتر 'الحکم سے سارے فائل منگوائے اور ان کو دیکھنا شروع کیا۔مطلب تو اپنے مطلب ہی سے تھا لیکن ورق گردانی کرتے ہوئے کبھی اس سُرخی اور کبھی اُس سرخی پر نظر پڑ کر میرے دل پر اس با قاعدہ ریکارڈ کا ایک عجیب اثر ہوا اور اخبار کے کالموں میں اُن سالوں کے لئے اس پاک سلسلہ کی ایک محفوظ تاریخ دیکھ کر بے اختیار قلب میں ایڈیٹر الحکم کا شکریہ اور اس کے واسطے دُعائے خیر نکلی۔“ (ذکر حبیب صفحہ 102 ) نزول المسیح کے لئے جو فہرست اور نقشہ پیشنگوئیوں کا آپ نے تیار کیا وہ ہی حضرت اقدس علیہ السلام نے مناسب اصلاح کے بعد کتاب میں شامل فرمایا۔(ذکر حبیب صفحہ 158) ’1890ء کا آخیر یا 1891ء کا ابتدا تھا جب سے مجھے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے دست بیعت ہونے اور آپ کی غلامی میں شامل ہونے کا فخر حاصل ہے۔تب سے ہمیشہ میری یہ عادت رہی ہے کہ آپ کے مقدس کلمات کو نوٹ کرتا اور لکھ لیتا اور اپنی پاکٹ بکوں میں جمع کرتا اور اپنے مہربانوں اور دوستوں کو کشمیر، کپورتھلہ ، انبالہ، لاہور، سیالکوٹ، افریقہ اور لندن روانہ کرتا جس سے احباب کے ایمان میں تازگی آتی اور میرے لئے موجب حصول ثواب ہوتا۔مدتوں لاہور میں یہ حالت رہی کہ جب احباب ئن پاتے کہ یہ عاجز دارالامان سے ہو کر آیا ہے تو بڑے شوق اور التزام کے ساتھ ایک جگہ اکٹھے ہوتے اور میرے گرد جمع ہو جاتے جیسا کہ شمع کے گرد پروانے۔تب میں انہیں وہ روحانی غذا دیتا جو کہ میں اپنے امام کے پاس سے جمع کر کے لے جاتا اور ان کی پیاسی