حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 274 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 274

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ اچھی بات ہے، میں جانتا ہوں مجھے ملنے آیا تھا لڑ کا واقعی بہت نیک تھا۔“ 274 میں حیران رہ گیا حضرت صاحب سے میری ملاقات چھ سال پہلے صرف دو تین منٹ کی ہوئی تھی اور حضور کو یا درہ گیا میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا مگر یقین ہو گیا کہ واقعی خلفاء کے ساتھ اللہ تعالیٰ کی ذات ہوتی ہے۔اب سمجھ میں آیا کہ یہ سب کام جو ہو رہے تھے خلیفہ امسیح کی دُعا سے ہو رہے تھے۔میں نومبر 1949ء میں جب حضور سے ملا تھا آپ نے پوچھا تھا کیسے آنا ہوا میں نے عرض کیا کہ پاکستان بننے کے نتیجے میں ہندوستان اور خاص طور پر مالا بار کے احمدیوں کو مشکلات تو نہیں ہوں گی۔یہ ن کر میری طرف نظر اٹھائی اور پوچھا تم کیا کرتے ہو؟ میں نے بتایا کہ میں پاکستان نیوی میں Sailor ہوں۔آپ نے پوچھا کہ پروموشن کہاں تک مل سکتی ہے۔میں نے کہا لیفٹیننٹ کمانڈر تک۔آپ نے یقینا میرے لئے دُعا کی ہوگی۔کیونکہ انہیں دنوں خواب میں دیکھا کہ حضور کا خط آیا ہے جس میں لکھا ہے۔ہم نے جو دعائیں تمہارے لئے کی ہیں وہ اللہ تعالیٰ نے قبول کی ہیں، میں لیفٹیننٹ کمانڈر تک ترقی پاکر ریٹائر ڈ ہوا۔شادی بھی اچھے گھرانے میں ہو گئی۔میری ساس کہا کرتی تھیں کہ میں نے شادی سے بہت پہلے تمہارا نام فضل الہی خواب میں دیکھا تھا“ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کا بھی مجھ سے بہت شفقت کا سلوک تھا میں اُن کو دُعا کے لئے لکھتا رہتا۔ان کی وفات کے بعد خواب میں اُن کو دیکھا اظہار ہوا کہ وہ ولی اللہ تھے خواب میں بھی میرے لئے دُعا کی۔ہماری شادی میں حضرت مفتی صاحب کی ایک بہن بھی شامل ہوئی تھیں جو آپ کے بچپن کے حالات سنایا کرتی تھیں۔ربوہ کی ایک خاتون جن کو مائی روڑی کے نام سے سب جانتے تھے بتاتی ہیں کہ جس دن