حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 275 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 275

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 275 حضرت مفتی صاحب کی وفات ہوئی صبح اذان سے پہلے انہوں نے خواب میں دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور اُن کے کچھ رفقاء گھوڑوں پر سوار ہیں اور حضرت مفتی صاحب کے گھر کے اردگرد گھوم رہے ہیں۔حضرت مولوی عبد الکریم صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بتایا کہ یہ حضرت مفتی صادق کا گھر ہے۔حضرت صاحب نے فرمایا کہ کچھ وقت باقی ہے آگے سے ہو کر آتے ہیں۔مائی روڑی کی آنکھ کھل گئی تو فوراً ایک بچے کو بھیجا کہ مفتی صاحب کا حال پوچھ کر آؤلڑکے نے واپس آکر بتایا کہ ان کی ابھی ابھی وفات ہو گئی ہے۔شادی کے بعد میں نے اہلیہ رضیہ صادق سے پوچھا کہ کیا آپ کے ابو نے آپ کو کبھی ڈانٹا تھا تو بتایا کہ ہاں ایک دفعہ امی نے کوئی شکایت لگائی تھی تو ابا جان نے بلا کر کہا تھا' رضیہ ایسا مت کرو پھر میں سارا دن روتی رہی تھی۔میں نے رضیہ کو سمجھایا کہ دیکھو تمہارے ابا جان کی تربیت حضرت مسیح الزماں نے کی تھی۔اس لئے وہ بے حد نرم زبان استعمال کرتے تھے۔میری تربیت فوجی پریڈ گراؤنڈ میں ہوئی ہے وہاں نرمی سے بات کرنے والے کو نالائق سمجھا جاتا ہے۔اب کیا بنے گا؟ لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہماری زندگی بہت اچھی گزری میرا حضرت مفتی صاحب کی بیٹی سے بیالیس سال ساتھ رہا میں نے اُسے رحم دل اور دین دار پایا۔وہ 2000ء میں انتقال کر گئی اُس کی یاد آتی رہتی ہے۔اللہ تعالیٰ غریق رحمت فرمائے۔اپنے والد صاحب اور اُن کے پیاروں کے ساتھ جگہ دے آمین۔اللهم آمین۔ہنگری کے پروفیسر جولیس جرمانوش کی میزبانی مکرم ڈاکٹر پرویز پروازی صاحب اپنے ایک مضمون' تاریخ احمدیت کا ایک بازیافتہ ورق مطبوعہ النور ( یوایس اے۔فروری ۲۰۰۴ء) میں لکھتے ہیں: ہنگری کے مشہور مستشرق پروفیسر جولیس جرمانوش 1929ء میں رابندر ناتھ ٹیگور یونیورسٹی شانتی نکیتن بنگال میں اسلامی علوم کے پروفیسر مقرر کئے گئے اور 1933 ء تک وہاں درس و تدریس کا کام