حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 257 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 257

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 257 سمیع و مجیب خدا تعالیٰ آپ کو انہی قریب، کے جلوے کئی رنگ میں دکھا تا ہوگا اور آپ کئی رنگ میں لذت حاصل کرتے ہوں گے۔یہاں بطور نمونہ آپ ہی کے منتخب کردہ قبولیت دُعا کے چند واقعات تحدیث بالنعمت سے درج ہیں : دُعا سے اولاد ہوئی امریکہ میں ہمارے ایک دوست مسٹر رومن نام ہیں ایک شب مجھے ان کے گھر میں قیام کا اتفاق ہوا ان کی بیوی ہمیشہ میری خاطر و خدمت کرتی تھیں۔میں نے دیکھا کہ وہ ایک آسودہ حال گھر تھا۔ہر ایک آرام اور خوشی کا سامان موجود تھا۔شادی کو دس سال سے زائد ہو چکے تھے۔مگران کی کوئی اولاد نہ تھی۔بے اختیار میرا قلب ان کے واسطے اولاد کی نعمت ملنے کی دُعا کی طرف متوجہ ہوا اور اس شب میں نے بہت دُعا کی۔گوان سے ذکر نہ کیا۔مگر ایک سال کے بعد جب دوبارہ مجھے اس شہر میں جانے کا اتفاق ہوا۔تو مسز رومن کی گود میں بچہ تھا جس سے اس گھر کی خوشی کئی گنا بڑھی۔دُعا سے صحت و سلامتی فالحمد لله ثم الحمد لله جموں میں میرے ایک دوست میرے ہم نام تھے۔ایک دفعہ ان کے گھر سے خبر آئی کہ ان کے والد بزرگوار بیمار ہیں۔وہ خود جا نہ سکتے تھے۔میں ان کی جگہ گیا۔راستہ میں ان کی صحت کے واسطے دُعائیں کرتا گیا۔میرے جانے سے قبل ان کو آرام ہو چکا تھا۔اور بعد میں وہ سالہا سال تک کہا کرتے تھے کہ جب سے آپ ہمارے گھر میں آئے ہیں ہمارے ہاں کوئی بیمار نہیں ہوا۔دُعا سے مصالحت فالحمد لله ثم الحمد لله راولپنڈی میں ایک دفعہ چند معززین کے درمیان لڑائی ہوئی۔معاملہ مقدمات عدالت تک