حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 255 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 255

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 255 احمدیوں کو نصیحت کی کہ آزمائشوں پر صبر سے کام لینا اللہ تعالیٰ کی رضا کے حصول کا ذریعہ ہے۔متحدہ ہندوستان میں عیسائی مشنوں کی طرف سے حضرت مفتی صاحب کے فوٹوز شائع ہوئے کہ کوئی عیسائی آپ سے مذہبی گفتگو نہ کرے۔یہ عیسائیت کی شکست کا عیسائیوں کی طرف سے واضح گ الفضل 25 جنوری 1957 ء ) اعلان تھا۔اکتوبر 1948 ء کو لاہور سے چنیوٹ تشریف لائے۔(الفضل 17اکتوبر 1948ء ص 5) چنیوٹ میں مرکزی دفاتر اور ہائی سکول کھلنے سے کئی بزرگانِ دین یہاں قیام پزیر ہو گئے۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب کا قیام محلہ گڑھا میں تھا۔چنیوٹ کا کوئی کو چہ ایسا نہیں ہوگا جسے اپنے با برکت قدموں سے نہ چھوا ہو۔( محلہ گڑھا) میں مندر والی گلی بہت معروف تھی جہاں مکرم سردار مصباح الدین صاحب کا مسکن تھا۔اس گلی میں حضرت مفتی صاحب کا اکثر گزررہتا تھا۔نواحی علاقوں کے لوگوں میں آپ کا بہت احترام تھا۔د عاد عا وجود حضرت مفتی صاحب کا وجود جماعت احمد یہ اور کل انسانیت کے لیے باعث رحمت و برکت تھا۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اتباع کی برکت سے قبولیت دعا کا شرف بخشا تھا۔آپ کی عاجزانہ راہیں اللہ تعالیٰ کو پسند آئیں۔آپ اپنے دستخطوں کے ساتھ خاکساری سے لکھتے : 66 حضور کی جوتیوں کا غلام۔عاجز محمد صادق عفی اللہ عنہ۔“ اپنے رب کا شکر ادا کرتے ہوئے تحریر کرتے ہیں: رب کریم کی کرم فرمائیاں بے انتہا ہیں۔میں جاہل تھا اس نے مجھے مالا مال کیا۔میں تاریکی میں تھا اُس نے مجھے روشنی دکھائی۔میں بیمار تھا اُس نے مجھے شفا دی۔میں محتاج تھا اُس نے میری ضرورتوں کو پورا کیا۔میں مغلوب تھا اُس نے میری نصرت کی۔میں اکیلا