حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 238 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 238

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 238 اور نامہ نگار آپ سے انٹرویوز لے کر شائع کرتے رہے۔اس دورے کی خاص بات یہ تھی کہ بدھ مذہب کے لوگوں کو پیغام حق پہنچانے کا موقع ملا۔ایک تقریر بدھسٹ سوسائٹی کے ہال میں بھی کی۔تمام انتظامات بدھ حضرات نے کئے۔سیلون سے واپسی پر حضور کے ارشاد پر مالا بار، بنگلور، کلکتہ، بھاگلپور، مونگھی ، پٹنہ اور الہ آباد کا تبلیغی دورہ کیا۔مالا بار میں احمدیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا اردگرد کے علاقوں سے بھی احباب کثیر تعداد میں استقبال کے لئے آئے۔اخبارات میں چرچا اور اشتہارات نے غیر از جماعت کو بھی مشتاق بنادیا تھا۔کینا نور میں لیکچر کی صدارت بلد یہ کینا نور کے صدر نے کی۔انگریزی میں آپ کے خطابات اور امریکہ میں خدمت دین کے واقعات لوگوں کو بہت متاثر کرتے رہے۔جہاں ضرورت ہوتی مقامی زبان میں بھی ترجمہ کیا جاتا۔کالی کٹ میں 12 نومبر 1927ء کو ہونے والی تقریر بھی سامعین کو بے حد پسند آئی۔18 نومبر کو بنگلور پہنچنے پر بے نظیر استقبال ہوا اور جلوس کی شکل میں استقبالیہ نعروں کے ساتھ قیام گاہ تک پہنچایا گیا۔دن میں Y۔M۔C۔A ینگ مین کرسچین ایسوسی ایشن ہال میں اور رات کو مد علی ہال میں تقاریر ہوئیں۔احمدیت اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر انوکھے رنگ میں گفتگو نے سامعین کے دل موہ لئے۔24 نومبر کو مسلم انسٹی ٹیوٹ ہال کلکتہ میں زیر صدارت شمس العلماء مسٹر کمال الدین احمد ایم اے لیکچر ہوا۔تقریر کرتے ہوئے آپ نے بتایا کہ امریکہ میں کس طرح چھ ہفتے نظر بند رہنا پڑا اور اس اثناء میں 15 نفوس داخل اسلام ہوئے۔25 نومبر کو آپ نے بنگال کے نام پیغام کے عنوان پر زیر صدارت سر دیوا پرشاد دلبر بدهیکاری سی آئی ای البرٹ ہال میں لیکچر دیا۔27 نومبر کو بھی اسی ہال میں امریکہ میں ہندوستانی طلباء کے حالات سنائے۔صدر جلسہ بابو بین چندر پال نے کہا کہ دُنیا میں آئندہ امن وامان صرف اسی صورت میں قائم ہو سکتا ہے کہ تمام بنگال احمدی ہو جائے تاکہ لوگوں کے جان ، مال اور عزت محفوظ رہ خلاصه از الفضل 6 دسمبر 1927 ء ص 5 تا 8 ) سکیں۔