حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 237
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 237 مانیں گے اور امریکہ اور یورپ کے لوگ کیوں کر تسلیم کریں گے۔آرچ بشپ:۔بے شک یہ ایک مشکل بات ہے اس پر غور کرنا ضروری ہے اس کے بعد آرچ بشپ صاحب کسی بہانے سے الگ ہو گئے اور راہ فرار اختیار کر لی۔الفضل 13 دسمبر 1927 صفحہ 6,5) مئی 1927ء کے پہلے ہفتہ میں لاہور میں زبردست فساد کے نتیجہ میں بہت سے مسلمانوں کو مار ڈالا گیا۔حضرت صاحب کو بے حددُ کھ ہوا۔آپ نے فورا قیام امن ، خدمت خلق اور مظلومین کی امداد کے لئے قادیان سے حضرت ذوالفقار علی خان صاحب اور حضرت مفتی صاحب کو لاہور بھجوایا۔ان حضرات نے سب سے پہلے مقتولین اور مجروحین اور ان کے پسماندگان سے متعلق ضروری اور مفصل معلومات حاصل کرنے کے لئے ایک مفصل اشتہار دیا جس پر صبح چھ بجے سے لے کر نو بجے شام تک لاہور کے مختلف حصوں سے بکثرت اطلاعات آنا شروع ہوگئیں اور جہاں جہاں بھی فوری امداد کی ضرورت محسوس ہوئی ان بزرگوں نے امداد پہنچائی اور خود کو تو الی میں جا کر زیر حراست مسلمانوں کے حقوق کی حفاظت کی مرنے والوں کے لواحقین اور متعلقین کی ڈھارس بندھائی اور مناسب ضروریات کا بندوبست کیا اور لاہور کے احمدی ڈاکٹروں کو ہسپتال میں جا کر زخمیوں کی دیکھ بھال کے لئے بھجوایا۔خدمت مہینوں تک جاری رہی۔تاریخ احمدیت جدید ایڈیشن جلد 4 صفحہ 579,578) کولمبو کا دورہ 17 اکتوبر تا 7 نومبر 1927ء آپ حضرت صاحب کے ارشاد پر کولمبو تشریف لے گئے۔وہاں اخبارات میں آپ کی آمد کا خوب چرچا ہوا۔استقبال کے لئے ایک جم غفیر امڈ آیا اور جلوس کی شکل میں قیام گاہ پر لے گئے۔وہاں ایک پادری نے مباحثہ کا چیلنج دیا مگر آپ کی آمد کی خبر پا کر وہ کہیں اور روانہ ہو گئے۔حضرت مفتی صاحب نے دینِ حق کے موضوع پر لیکچرز دیئے اخبارات کے ایڈیٹرز