حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 236 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 236

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 236 حضرت مفتی صاحب :۔بے شک آپ نے سچ فرمایا اگر میں آج آپ کو کہہ دوں کہ جس مسیح کے آنے کا اس وقت آپ کو انتظار ہے وہ مسیح آ گیا ہے تو آپ کیا جواب دیں گے۔آرچ بشپ :۔میں کیا جواب دوں گا۔میں ایسے مدعی کو کہوں گا کہ ثبوت پیش کرو۔بغیر ثبوت کے میں کیوں کر مان لوں کہ وہ آنے والا سیح ہے۔حضرت مفتی صاحب:۔بے شک آپ کا حق ہے کہ آپ ثبوت مانگیں مگر یہود کے حق میں آپ نے نہ فرمایا کہ انہیں کہنا چاہیے تھا کہ ثبوت لاؤ۔ان کے حق میں آپ نے یہ رائے دی کہ اُن کو چاہیے تھا کہ دعوی کو سنتے اور کہہ دیتے مسیح آ گیا ہم ایمان لائے۔آرچ بشپ :۔ہاں میں نے ایسا کہا مگر کوئی حرج نہ ہوتا اگر وہ ثبوت مانگتے۔مفتی صاحب : اچھا آرچ بشپ صاحب ! آپ کو میں اب یہ خبر دیتا ہوں کہ آنے والا مسیح آ گیا ہے آپ اس کو قبول کر لیں۔وہ حضرت احمد کی شکل میں قادیان میں مبعوث ہوا میں نے اُسے سچا پا یا سچا مانا۔برسوں اس کی صحبت میں رہا۔اس نے بہت سے نشانات پیشگوئیوں میں بیماریوں کے چنگا کرنے ، مصیبت زدوں کی مصیبت دور کرنے میں ، دشمنوں کی ہلاکت میں ، علمی تحریر میں عقلی دلائل میں غرضیکہ ہر رنگ میں اپنی صداقت میں دکھائے۔اپنا کام پورا کر کے اس دنیا سے رُخصت ہوا۔لیکن اب بھی وہ اپنے قائم کردہ سلسلہ کی زندگی میں اور اپنے خلفاء کے شاندار کاموں میں زندہ ہے اور اس کی رُوح کام کر رہی ہے اور اس کا ایک خلیفہ بیٹا اس وقت شملہ میں آپ کے گھر کے قریب منزل کئے ہوئے ہے۔آرچ بشپ :۔میں ان نشانات کو نہیں مانتا۔خداوند آسمان پر بیٹھا ہے وہ آسمان سے نمودار ہوگا ہمارے سامنے نازل ہوگا ہم اسے آسمان سے اتر تا دیکھیں گے اور مان لیں گے۔مفتی صاحب :۔مگر آپ جانتے ہیں زمین گول ہے۔ایک ہی وقت میں سب جگہ لوگ اسے آسمان سے اترتا نہیں دیکھ سکتے اگر وہ سیلون میں اُتر آیا تو آپ کو کیا معلوم ہوگا۔آپ کس طرح