حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 217 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 217

حضرت مفتی محمد صادق عنی اللہ تعالی عنہ صادقہ صادق 10 ڈالر سسٹر فاطمہ مسز رسل 5 ڈالر مسزا براہم ہولسی 10 ڈالر مس رومیسا رحمان 5 ڈالر مسر ولیم میکسوین 4 ڈالر مسز اینابی راس 5 ڈالر مسر عبد الحکیم آگسٹو 7 ڈالر فاروق مسز ایلس 7 ڈالر سٹر سعیدہ مسٹر جوزف 5 ڈالر سٹر زینب مسز وائس 1 ڈالر مسز اینڈریو جیکبز 2 ڈالر مسر ڈبلیو ہل نجم الدین 4 ڈالر 217 (Sunrise 1923 page 196) ڈیٹرائٹ میں دعوت الی اللہ اور افریقن امریکن باشندوں کے حقوق کے لئے مساعی امریکہ میں بسنے والے سیاہ فام باشندوں سے امتیازی سلوک کئی طرح کی پیچیدگیاں پیدا کرتا ہے۔حضرت مفتی صاحب نے اس کے لئے آواز اُٹھائی۔آپ کی آواز میں تعلیمات نبوی کی روشنی میں ایسی کشش تھی کہ کئی ہم خیال افراد اور تنظیموں سے رابطہ ہوا۔اگر مؤرخ کھوج لگائے تو آزادی ضمیر اور انسان کی برابری کی تحریکات اُٹھنے کے سلسلے حضرت مفتی صاحب سے جاملیں۔1923ء میں حضرت مفتی صاحب نے (U۔N۔I۔A) United Improvement Association Hall Detroit میں پانچ لیکچرز دئیے۔ان دنوں Marcus Gravey کا بہت چر چاتھا اور یہ اُن ہی کی تنظیم تھی۔مفتی صاحب نے ان سے اچھے تعلقات بنا لئے۔ان لیکچرز کے نتیجہ میں خدا کے فضل سے چالیس Gareyites کو احمدیت قبول کرنے کی سعادت حاصل ہوئی جن میں سے ممتاز ترین شیخ عبدالسلام تھے جن کو ڈیٹرائٹ جماعت کا امیر بنایا گیا۔ان کا پہلا نام Reverend Sutton تھا اور منسٹر کے عہدے پر فائز تھے۔یہاں ایک خاتون Mrs۔Wright نے اپنے بچوں کے ساتھ احمدیت قبول کی ان کا نام نزیلہ رکھا گیا۔