حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 214
214 Here and there a flower is blooming To gladden the Mufti's heart۔حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ RAHATULLAH (Mrs۔Mustapha Taha) مسٹر اور مسٹر مبارک صاحب جو خود نئے احمدی تھے۔البرٹا میں اشاعت دین کرتے اور نئی بیعتیں حاصل کرتے۔شیخ عبداللہ دین محمد صاحب نیو اورلینز New Oreleans میں سرگرم تھے۔وہ نئی بیت بنوانے کا عزم رکھتے تھے جس کے خرچ میں خود 500 ڈالر ادا کئے۔دوسرے امریکی دوست بھی مالی تعاون کے لئے تیار تھے۔جیمز سوڈک صاحب کی خدمات متنوع ہیں ان کا ارادہ شکاگو میں مشن ہاؤس بنوانے کا تھا۔مسٹر یوسف خان صاحب انتہائی محنتی انسان تھے۔مفتی صاحب کے ساتھ ڈاک کا انتظام جواب لکھنے، لٹریچر بھیجنے اور سن رائز کے کاموں میں مستعد رہتے۔شکا گومیں با قاعدگی سے اجلاس ہوتے جس کے سیکریٹری مسٹر ایل رومن تھے۔محمد یعقوب صاحب۔Mr) (Endrew Jacob اور غلام رسول صاحب (Mr۔Elias Russell) با قاعدہ مشنریز کی طرح کام کرتے۔بہت سے امریکیوں کو حلقہ بگوش احمدیت کیا۔شیخ احمد دین صاحب نے Saint Louis میں لیکچر دیئے ایک نئے احمدی جن کا نام حکیم رکھا گیا، غیر معمولی قابلیت کے مالک تھے علی الاعلان کہتے کہ جو روحانی سکون احمدیت سے ملا ہے عیسائیت میں نہیں ہے۔صادقہ صادق صاحبہ (غالباً یہ وہی خاتون ہیں جن سے حضرت مفتی صاحب نے شادی کی تھی) سن رائز کی تیاری میں مدد دیتیں۔آپ تربیت یافتہ نرس تھیں اور اپنی خدمات سلسلہ کو سونپ دی تھیں۔سن رائز میں ایک اشتہار شائع ہوا: "Mrs۔Sadiqah Sadiq, being a graduated registered nurse and having vast experience in that branch of medical science, will be glad to help the Moslem sisters in the country by her valuable advice personally or through corespondence۔Address all communications to 4448, Wabash Avenue Chicago۔" (Muslim Sunrise 1923 II page 32) اپریل 1922ء کا مہینہ غیر معمولی مصروفیات میں گزرا۔امریکہ کے ایسوسی ایٹڈ