حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 199 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 199

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 199 رونق ہال میں احمدی مربی علم و عرفان پر مشتمل تقریر کرتا۔ملائکۃ اللہ قلوب میں اثر پیدا کرتے اور قبول حق کے لئے زمین ہموار کرتے۔تقاریر کے چند موضوع دیکھئے: 7- نومبر فضائل قرآن 8 نومبر سوانح حضرت احمد علیہ السلام 21 نومبر دین حق کی خوبیاں 28 نومبر نماز 5- دسمبر بائبل اور قرآن 12 دسمبر کو ہونے والے لیکچر میں حاضرین کی تعداد میں یک دم بہت اضافہ ہو گیا اس کی وجہ ایک دلچسپ واقعہ تھا۔ہوا یوں کہ آپ نے سر را ہے ایک گرجا پر لکھا ہوا نام پڑھا Church of Love نام کے نئے پن نے متوجہ کیا اندر داخل ہو گئے۔وہاں ایک ایسے صاحب سے ملاقات ہوگئی جو پہلے کبھی آپ کا لیکچرٹن چکے تھے انہوں نے ناظم گر جا سے تعارف کروایا۔ناظم صاحب نے حضرت مفتی صاحب سے درخواست کی کہ آج ہمارے گرجا کا افتتاح ہے آپ بھی کچھ ارشاد فرمائیں۔ہماری خواہش ہے کہ گر جائے محبت کا افتتاح آپ کے وعظ سے ہو۔حضرت مفتی صاحب تو ایسے مواقع سے فائدہ اٹھانا خوب جانتے تھے۔اپنے وعظ میں حقیقی محبت کے لائق اللہ تعالیٰ کی طرف دعوت دی اور حضرت احمد علیہ السلام سے اللہ تعالیٰ کے زندہ تعلق اور وحی و الہام کا ذکرفرمایا۔ایک پادری صاحب نے متاثر ہو کر اپنے کام سے استعفیٰ دے دیا کہ الوہیت مسیح بے کار ہے۔اس لیکچر کے بعد سے نہ صرف گر جائے محبت کے بہت سے سامعین آپ کے لیکچر میں آنے لگے بلکہ آپ کو بھی ہفتہ میں ایک بار گر جا میں خطاب کا موقع ملتا رہا۔5دسمبر سے 21 جنوری تک احمدیہ ہال میں آپ کی نو نقار یر اور چھ تقاریر Church of Love میں ہوئیں۔