حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 193 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 193

حضرت مفتی محمد صادق عنی اللہ تعالیٰ عنہ پہلے پیشگوئی کی تھی اور اس کو چھاپ کر دنیا میں شائع بھی کر دیا۔انہوں نے ہندوستان میں طاعون کے متعلق پیش گوئی کی تھی اور بہت سے اہم واقعات کے متعلق مختلف پیشگوئیاں کیں جو کہ اپنے وقت میں پوری ہوئیں۔انہوں نے شکاگو کے ڈاکٹر ڈوئی سے مقابلہ بھی کیا تھا اور دنیا کو بتایا تھا کہ چونکہ ڈاکٹر ڈوئی ایک مفتری انسان ہے اس لئے جلد ہی ہلاک ہو جائے گا۔چنانچہ امریکہ نے اس کی ہلاکت کو دیکھا۔“ الفضل 15 را پریل 1920ء ص 3,4) 193 ایک طرف اخبارات میں ان خبروں اور تبصروں نے آپ کے مشن کے لئے زمین ہموار کی دوسری طرف آپ نے قرنطینہ میں موجود احباب کو دعوت الی اللہ کا فریضہ ادا کرنا شروع کر دیا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے 9 احباب نے آپ کی دعوت قبول کر لی ان میں ہر رنگ ونسل کے لوگ تھے جن کا تعلق جمیکا، برٹش گی آنا، پولینڈ، رشیا، جرمنی ، از ورز (Azores)، بیلجیم ، پرتگال، اٹلی اور فرانس سے تھا۔گویا اس گوشہ تنہائی میں آدھی دنیا آپ کے سامنے حاضر کر دی گئی جن کو پیغام حق دے کر آپ کی تسکین روح وقلب کے سامان ہوئے۔پہلا شخص جس نے دین حق قبول کیا Mr۔R۔J۔Rochford تھے جن کا نام حمید رکھا گیا۔(سن رائز جولائی 1921 ء ص 12) ان کامیابیوں کی خبریں حکام کے لئے پریشان کن تھیں۔آخر 3 مئی 1920 ء کو آپ کو سیکرٹری آف سٹیٹ کے حکم سے امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی۔آپ نے نیو یارک سٹی سے کام کا آغاز کیا آپ کا ہیڈ کوارٹر Madison Avenue 1897 پر تھا۔مئی کے مہینہ میں بارہ افراد نے قبول حق کی سعادت پائی جن میں چھ افراد پہلے عیسائی اور چھ مسلمان تھے۔(النحل 1996USA حضرت مفتی محمد صادق نمبر ص 30) یہاں ایک دلچسپ اعتراض کی وجہ سے آپ کو مکان تبدیل کرنا پڑا۔ایک دن دروازے کے شیشے سے کسی خاتون نے آپ کو نماز پڑھتے دیکھ لیا۔اس نے جا کر مکان کی مالکن کو بتایا کہ جس کو تم