حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 194 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 194

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 194 نے مکان کرایہ پر دیا ہے وہ کوئی جادوگر ہے عجیب و غریب حرکتیں کرتا ہے فور امکان خالی کروالو ورنہ نقصان اُٹھانا پڑے گا۔مالکن نے بھی چھپ کر دیکھا اور نماز کو کوئی شعبدی بازی سمجھا لہذا باصرار (خلاصہ لطائف صادق ص138) مکان خالی کروالیا۔اس کے بعد جو مکان کرایہ پر لیا اُس میں ایک ہال بھی تھا۔اسی ہال میں آپ نے لیکچرز کا آغاز کیا۔مقامی اخباروں میں اشتہار دیے۔پہلے ہی لیکچر کے بعد سوال جواب کا سلسلہ شروع ہو گیا اور پھر سب اُٹھ کر چلے گئے۔صرف ایک خاتون بیٹھی رہیں۔حضرت مفتی صاحب کو اپنا خواب یاد آ گیا جا کر پوچھا کہ آپ کیوں بیٹھی ہیں؟ انہوں نے جواب دیا مجھے آپ کی تقریر بہت پسند آئی ہے میں مسلمان ہونا چاہتی ہوں۔مفتی صاحب نے بیحد خوشی کا اظہار کیا اور انہیں بتایا کہ میں آپ کو پہلے ہی خواب میں دیکھ چکا ہوں۔آپ نے اُس خوش نصیب کا نام فاطمہ مصطفی رکھا۔پہلے اُن کا نام Mrs۔S۔W Sobolewski تھا۔لیکچرز کے ساتھ خطوط لکھنا، لٹریچر دینا، اخبارات میں مضامین لکھنا سر را ہے ملاقات سے راہ و رسم بڑھا کر پیغام دینا آپ کے خاص خاص ہتھیار تھے۔4 جون 1920ء کی رپورٹ کے مطابق آپ کو 29 پھل مل چکے تھے۔اکتوبر 1920ء میں مفتی صاحب نیو یارک سے شکا گومنتقل ہو گئے۔اس شہر کو زیادہ مرکزی حیثیت حاصل تھی۔حضرت مفتی صاحب امریکہ میں قیام کے پہلے سال کے متعلق تحریر فرماتے ہیں: ترجمہ :۔دین حق کے مقصد سے امریکیوں سے رابطہ کا یہ پہلا تجربہ تھا۔اس لئے ان تمام دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا جو پہلی کوشش کرنے والوں کو در پیش ہوتی ہیں۔میرے سامنے کوئی مثال نہ تھی اس لئے بہت سا وقت ہیڈ کوارٹرز کے انتخاب اور تبدیلی میں اور پھر امریکیوں تک رسائی کے طریقوں کی تلاش کی نذر ہو گیا۔میں دعویٰ نہیں کرتا کہ میں نے کوئی عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے مگر مجھے اللہ تعالیٰ کے فضل سے امید ہے کہ