حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 163 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 163

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 163 نے انجیل اور قرآن مجید کا مقابلہ کیا۔قرآن کریم کے محفوظ ہونے اور بائبل کے غیر محفوظ ہونے کو نہایت مدلل انداز میں بیان فرمایا۔خلاصہ الفضل 18 مارچ 1916ء) جلسہ کے آخری دن پھر آپ کا خطاب تھا۔اس میں بھی آپ نے دلائل سے قطعیت کے ساتھ اسلام کا قابل عمل ہونا ثابت فرمایا اور بائبل کے وہ احکام بیان فرمائے جن پر عمل ہو رہا ہے نہ ہو سکتا ہے۔اسی موضوع پر ایک لیکچر امروہہ میں بھی ہوا 12 مارچ کی صبح کو آپ واپس قادیان تشریف لے آئے۔13 مارچ کی صبح آپ حضرت میر محمد اسحاق صاحب کے ساتھ پانی پت تشریف لے گئے۔طویل تقریر کا موقع ملا۔سارے شہر میں احمدیت کا خوب چرچا ہوا۔23 مارچ کو ملتان میں صداقت مسیح موعود علیہ السلام پرلیکچر دیا۔( خلاصه از الفضل یکم اپریل 1918ء) اس کے بعد ستمبر 1916ء میں حضرت خلیفہ مسیح الثانی کے ارشاد پر حضرت مولاناسید محمد سرورشاہ صاحب کی معیت میں سرحدی علاقے کا سفر کیا۔اس علاقے میں بعض تربیتی امور پر وعظ ونصیحت کے علاوہ غیر ماتعیین کے پھیلائے ہوئے غلط خیالات کی تردید کی۔(خلاصہ الفضل 26 ستمبر 1916ء) آپ نے مردان، درگئی، نوشہرہ، مالاکنڈ اور مظفر آباد کا دورہ کیا۔احمدیوں کو خلافت کا اصل مقام سمجھایا۔سرگودھا میں 26, 27 /اکتوبر کو ہونے والے جلسہ میں اسلام اور عیسائیت“ کے موضوع پر تقریر کی۔(الفضل 4 نومبر 1916ء) جلسہ سالانہ قادیان 1916 ء میں 28 اور 29 دسمبر کو تقاریر کا موقع ملا۔15 فروری 1917ء لاہور میں ایک بہت بڑے جلسہ سے خطاب فرمایا۔اس جلسے کا اہتمام حاجی محمد موسیٰ صاحب کے نئے مکان پر ہوا تھا۔اس جلسہ کی صدارت حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب نے فرمائی۔خلاصه از الفضل 20 فروری 1917ء) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے 1907ء کے آخر میں دین کے لیے زندگیاں وقف کرنے کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا: اس بات کی ضرورت ہے کہ بعض نوجوان دور ونزدیک تبلیغ کے واسطے اپنی زندگیاں