حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 152 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 152

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 152 کرنے کے لئے اور پیغام احمدیت کو تشنہ لبوں تک پہنچانے کے لئے دورہ جاری رکھا۔اس کے بعد ہمیر پور اور گھوسی بھی تشریف لے گئے جو آریوں کے زیر اثر علاقے تھے۔مئی میں ہی حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے ارشاد پر کلکتہ اور اس کے گردونواح کا دورہ کیا۔دورے کا مقصد بھی افراد جماعت میں دل جمعی پیدا کرنا اور دعوت الی اللہ تھا۔پارسیوں اور ہندوؤں سے گفتگو کی بہت توفیق ملی۔کلکتہ میں آپ کو اپنے محبوب خلیفہ کا دست مبارک سے تحریر کیا ہوا مکتوب ملا۔جس میں حضرت صاحب نے آپ کو چند ماہ کلکتہ میں قیام کرنے کا ارشاد فرمایا تھا۔نیز یہ کہ انگریزی میں لیکچر دینے کی مہارت پیدا کریں اور پھر مسیح پاک کا نمائندہ بن کر امریکہ جائیں۔مفتی صاحب اس ارشاد سے بے حد خوش ہوئے اور خدا تعالیٰ کے حضور شکر ادا کرتے ہوئے مزید توفیق کی عاجزانہ دعا میں لگ گئے۔”اے کاش کہ یہ خدمات مجھ سے پورے طور پر ادا ہو جائیں۔میں جب اپنی کمزوری کو دیکھتا ہوں بلکہ کمزوریوں کو تو مایوسی سے نہیں بلکہ اپنی عاجزی کے احساس سے بھرا ہوا سجدہ میں گر جاتا ہوں۔“ (الفضل 27 مئی 1914ء ص 18 کالم 1 ) تبلیغ کا جوش تو اللہ تعالیٰ نے آپ کی فطرت میں ودیعت کیا ہوا تھا۔آپ نے خلیفہ المسیح کے ارشاد پر انگریزی کی طرف زیادہ توجہ دینا شروع کی۔چنانچہ برہمن بڑ یہ میں انگریزی میں تقریر کی اور اس مقصد کے لئے حضرت خلیفہ اسیح الثانی کو دُعا کے لئے خط لکھا: طبیعت میں تبلیغ کا بہت شوق ہے ہر انسان جو نظر کے سامنے آتا ہے جی چاہتا ہے کہ یہ پورے طور پر باخبر ہو جاوے۔مگر انگریزی کی کافی لیاقت کے واسطے چند روز کا مطالعہ کتب بھی ضروری ہے۔سو میں نے سوچا کہ نصف دن سر دست مطالعہ کیا کروں اور نصف دن تبلیغ کا کام۔یا جیسا حضور فرمائیں۔الفضل 30 مئی 1914ء ص 10 کالم 1 ) آپ دونوں کام ایک ساتھ بھی کرتے رہے ایک رومن کیتھولک کتاب میں لفظ Antichrist