حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 149
حضرت مفتی محمد صادق عنی اللہ تعالی عنہ 9۔بے جا، بے وقت کبھی بھی خلاف حکم خداوندی آواز بلند نہ کرو۔149 (یہ دلنشین تقریر ضمیمہ اخبار بدر قادیان کے 18 دسمبر 1913 ء کے پرچے میں شائع ہوئی ) بعد ازاں آپ نے جب بائبل سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کا مژدہ سنایا تو جلسہ سے احسنت و مرحبا کے نعرے بلند ہوئے۔اس سفر میں ڈیرہ بابا نانک دھرم کوٹ، ہوشیار پور گوجرانوالہ بھگواڑہ لدھیانہ سہارن پور مظفر نگز بریلی اور شاہ جہان پور کا دورہ ہوا۔(خلاصه از بدر 20, 13, 6 نومبر۔بدر 18 دسمبر 1913ء) نومبر کے آخر میں 30, 29 تاریخ کو ملتان میں ایک بڑا جلسہ ہوا جس کے لیے حضرت خلیفۃ المسیح الاول نے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد، حضرت حافظ روشن علی صاحب، حضرت مولاناسید سرور شاہ صاحب اور حضرت مفتی صاحب کو دُعاؤں کے ساتھ بھیجا۔آپ نے فرمایا: میں نے بہت دُعا کی ہے۔ملتان میں شیعہ بہت ہیں۔پر تم چار یار وہاں جاتے ہو نرمی سے وعظ کرو۔سخت کلامی نہ کرو۔دُعاؤں سے بہت کام لو۔امیر بنا بنایا تمہارے ساتھ ہے۔66 یہاں حضرت مفتی صاحب نے اسلام اور عیسائیت کے موضوع پر تقریر کی۔حضرت صاحبزادہ صاحب کی امارت میں یہ سفر بہت کامیاب رہا۔وفد یکم دسمبر کو واپس قادیان پہنچ گیا۔’صدائے صادق، ٹریکٹ سیریز ( بدر 18 دسمبر 1913ء) دسمبر میں اخبار بدر کی اشاعت بند کرنی پڑی۔مفتی صاحب نے 18 فروری 1913ء سے صدائے صادق ٹریکٹ سیریز کے نام سے ایک سلسلہ جاری کیا جو چند نمبروں کے بعد ختم ہو گیا۔