حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 150 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 150

محمد ا ا ا ا ا ا ا اه اهالی منه حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کی ڈاک 150 حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں حضرت خلیفہ اول کا عام دستور تھا کہ جہاں تک ممکن ہوتا اپنے قلم سے خطوں کا جواب دیتے مگر زمانہ خلافت میں یہ اہتمام ناممکن تھا اس لئے عموماً حضرت پیر افتخار احمد صاحب اور حضرت مفتی محمد صادق صاحب آپ کی طرف سے خطوط کے جواب پر مقرر تھے۔آپ نے تحریر فرمایا: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وصال پر حضرت خلیفہ اول حکیم نورالدین صاحب نے بھی ڈاک کا کام بدستور میرے پاس ہی رہنے دیا۔تو میں نے ان کی خدمت میں بھی ویسی ہی فہرست بنا کر بھیجنی شروع کی۔( جیسی حضرت اقدس علیہ السلام کے لئے تیار کرتے تھے۔ناقل ) حضرت مولانا صاحب اس فہرست کو اپنے سرہانے رکھ لیتے اور تہجد کے وقت اس فہرست کو ہاتھ میں لے کر ایک ایک کا نام دیکھتے اور دُعائیں کرتے۔بعض شب تہجد کے وقت میں آپ کے پاس پہنچ جایا کرتا تھا۔(مکتوبات احمد جلد اول صفحہ 10) صادق لائبریری ’1908ء میں صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے ایک پبلک لائبریری قائم کی تھی جس میں مفتی صاحب نے اپنی کتابیں پیش کی تھیں۔دسمبر میں حضرت مفتی صاحب نے اپنی تمام بیش بہا کتابوں کا ذخیرہ صدر انجمن احمدیہ کے نام وقف کر دیا اور صدرانجمن احمدیہ نے حضرت خلیفہ اڈل کا کتب خانہ اور تشخیز اور ریویو کی لائبریری میں اسے مدغم کر کے ایک مستقل مرکزی لائبریری صادق لائبریری کے نام پر قائم کردی۔( تاریخ احمدیت جلد 4 جدید ایڈیشن ص194)