حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 131 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 131

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ اب ایک جان خریداروں سے خط و کتابت کرے۔نئے خریدار بنانے کی کوشش کرے ان کی قیمتوں کا حساب رکھے۔روزانہ آمد و خرچ کو سمجھائے، اخبار کے فنڈ کو بڑھانے کی کوشش کرے فنڈ تھوڑا ہو جائے تو اس کی فکر کرے۔اخبار کو وقت پر نکالنے کا انتظام کرے۔پریس میں اور کل کشوں کے ساتھ مشہور سرکھپائی کو بھگتے۔یہ سارے دھندے بھی کرے پھر اس کے ساتھ چالیس پچاس اخباریں پڑھے۔خبروں کا انتخاب کرے۔نامہ نگاروں کے مضمون پڑھے اُن میں سے اچھے برے کا امتیاز کرے۔ایڈیٹوریل بھی لکھے۔یہ سب کچھ سوچیں کہ وہ مفسری کے فرائض کس عمدگی سے ادا کر سکے گا خصوصاً جب کہ اُس کا انسان ہونا۔کھانے پینے سونے اور زندگی کے دیگر لوازمات کا اس کے لاحق حال ہونا۔صاحب اہل وعیال ہونا بھی نگاہ میں رکھ لیا جاوے اور اُس کے ساتھ یہ بھی فرض کر لیا جائے کہ وہ مسلمان بھی ہے پنج وقتہ نماز بھی پڑھنا اُس کے لئے ضروری ہے۔“ ( بدر 3 اکتوبر 1912 ء ) دعوت الی اللہ اور دورے 131 دور خلافت اولیٰ میں آپ کی خدمات میں سر فہرست دعوت الی اللہ اور نئی انجمنیں قائم کرنے کے لئے دورے تھے۔صدر انجمن احمدیہ کی سالانہ رپورٹ 09-1908ء میں لکھا ہے: حضرت مفتی محمد صادق ایڈیٹر بدر نے ایک لمبا دورہ کیا جس میں انہوں نے سلسلہ کی تبلیغ بھی کی اور بہت جگہ نئی انجمنیں قائم کیں نیز اُن کے مواعظ حسنہ سے متاثر ہو کر کئی لوگ احمدی ہوئے۔“ 26 جون 1908ء کو آپ نے بھیرہ میں ایک بڑے جلسے میں جس کی صدارت جناب دیوان گنپت رائے آنریری مجسٹریٹ نے کی تھی، پیغام صلح پڑھ کر سنائی جس کا بہت اچھا اثر ہوا۔یہ وہ زمانہ تھا جب احمدیوں کے دل اپنے محبوب کی جدائی میں دکھے ہوئے تھے۔حضرت مفتی صاحب