حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 111 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 111

111 حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ کے سایہ کے نیچے ہوں گے۔“ (خطبات محمود دجلد 13 صفحہ 204) خطوط سے چند اقتباسات درج کرتی ہوں: د محبی اخویم مفتی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ میں آپ کے لئے ہمیشہ دعا کرتا ہوں اور مجھے نہایت قوی یقین ہے کہ آپ تزکیہ نفس میں ترقی کریں گے اور آخر خدا تعالیٰ سے ایک قوت ملے گی جو گناہ کی زہریلی ہوا اور اُس کے اُبال سے بچائے گی۔“ ”خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور مکروہات دین و دنیا سے بچائے آمین ثم آمین۔فیصلہ عمر سے خوشی ہوئی الحمد للہ آپ کے اخلاص اور محبت سے نہایت دل خوش ہے۔خدا تعالیٰ ربانی طاقت سے آپ کو بے نظیر استقامت بخشے۔“ (18 جولائی 1896ء) " آپ مناسب ہے کہ ایک دن کے لئے ہو آویں۔دل تو نہیں چاہتا کہ آپ جاویں مگر شہر میں ہرگز نہیں جانا چاہیے۔کرم داد کی شہادت میں ابھی شک ہے۔امرتسر لاہور سے شہادت آ جائے تو بہتر ہے بسا اوقات بادل کا ٹکڑا خیال کے غلبہ سے ہلال معلوم 66 ہوتا ہے۔" (فروری 1904ء) آپ کو معلوم ہے کہ محمود احمد پڑھائی میں بہت کمزور ہے اس لئے میرے نزدیک یہ تجویز مناسب ہے کہ آپ تجویز کر دیں کہ ایک ہشیار طالب علم ایک وقت مقرر کر کے پڑھایا کرے۔جو کچھ آپ مقرر کریں اس کو ماہ بماہ دیا جائے گا ضرور تجویز آج ہی کر دیں اور مجھ کو اطلاع دیں۔“ (ذکر حبیب ص 364) حضرت اقدس علیہ السلام اپنے خط کے اختتام پر عموماً اس طرح دستخط فرماتے۔خاکسار مرز اغلام احمد عفی اللہ عنہ