حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 88
حضرت مفتی محمد صادق عنی اللہ تعالیٰ عنہ 66 ہیں۔۔۔۔۔۔(بدر 6را پریل 1905ء) 88 جب مفتی صاحب نے اخبار کا چارج سنبھالا تو اس کی مالی حالت کمزور تھی۔اخبار کی اشاعت جنوری 1905 ء میں 700 تھی۔مالی حالت کی کمزوری کا یہ عالم تھا کہ بہت مشکل سے اخراجات پورے ہوتے۔دفتر اور مطبع کرائے کے مکان میں تھے۔مفتی صاحب کی تنخواہ پچاس روپے مقرر ( بدر 10 جولائی 1905 ء) ہوئی۔پرسوز دُعاؤں کے ساتھ کام شروع کیا۔اخبار کا نام البدر سے تبدیل کر کے 'بدر' رکھا گیا۔جو گھٹنے بڑھنے والے چاند کی بجائے اسلامی فتوحات کا مستقل نشان ہے۔اخبار کی لوح پیشانی پر ایک طرف میدان بدر کا خاکہ اور آیت وَلَقَدْ نَصَرَ كُمُ اللهُ بِبَدْرٍ وَأَنْتُمْ أَذِلَّةٌ۔درمیان میں بدر قادیان اردو اور انگریزی میں دوسری طرف بیت اقصیٰ کے خاکے کے ساتھ آیت سُبْحَنَ الَّذِي أسرى بعبدہ کا شعر مستقلاًآ ٹائٹل کا حصہ تھا۔ے سارے جہاں سے اچھا دارالاماں ہمارا دار الاماں ہمارا جنب نشان ہمارا درج ذیل اشعار بھی جگہ پاتے۔امروز قوم من نه شناسد معتام من روزے بگریه یاد کند وقت خوشترم چه گوئم با تو گر آئی چها در قادیان بینی دوا بینی ، شفا بینی ، غرض دارالامان بینی اخبار پر ہجری شمسی تاریخیں لکھواتے اور ایڈیٹر منیجر مفتی محمد صادق کے ساتھ عفی اللہ عنہ کی عاجزانہ دعا شامل ہوتی۔اخبار بدر کے متعلق انتظامی امور بھی آپ ہی کے سپر د تھے۔آپ نے صفحہ اوّل پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تازہ الہام شائع کرنے شروع