حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 69 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 69

حضرت مفتی محمد صادق عنی اللہ تعالیٰ عنہ 69 کے پیشوا اور امام ہیں۔اصلاح قوم کام۔تاریخ احمدیت جلد 4 صفحہ 52) خطبہ الہا میزبانی یاد کر لیا 11 اپریل 1901ء کو عید الاضحیہ کے موقع پر حضرت اقدس علیہ السلام نے خطبہ الہامیہ ارشاد فرمایا۔یہ خطبہ ایک زبردست علمی نشان تھا۔اس اہمیت کے پیش نظر آپ نے اپنے خدام کو تحریک فرمائی کہ اسے حفظ کیا جائے چنانچہ اس کی تعمیل میں حضرت مفتی صاحب نے بھی اسے حفظ کر لیا اور ایک دن مغرب وعشاء کے درمیان (بیت) مبارک کی چھت پر حضرت اقدس علیہ السلام کو زبانی سنانے کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔روایات صحابہ جلد 3، تاریخ احمدیت جلد دوم ص 85 جدید ایڈیشن) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی علمی وتحقیقی مہمات میں معاونت آپ نے 1900 ء سے طوعی طور پر یہ مشغلہ اختیار کر رکھا تھا کہ اخبارات میگزین اور کتب خریدتے ، مطالعہ کرتے ، ضروری نکات سے حضرت اقدس علیہ السلام کو آگاہ کرتے اور قلم کاروں سے خطوط کے ذریعے رابطہ رکھتے۔اس کام کو آپ دو طریق سے کرتے ایک تحقیق الادیان اور دوسرا تبلیغ دین حق اور انہیں عنوانات سے بدر میں رپورٹیں اور جائزے شائع کرواتے۔خطوط کی ترسیل کئی ممالک کو ہوتی۔مثال کے طور پر 11 نومبر 1902ء کو حضرت مفتی صاحب نے ایک خط پگٹ کو لکھا جس کے جواب میں اُن کے سیکریٹری نے ایک خط اور دواشتہار روانہ کئے۔حضرت اقدس علیہ السلام نے مفتی صاحب کا طریق استدلال پسند فرمایا۔حضرت مفتی صاحب تحریر فرماتے ہیں: اس تاریکی کے زمانے میں جب یہ خدا کے پیارے مخلوق الہی کو سیدھی راہ پر بلا