حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 53 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 53

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ عمیق نظر سے دیکھا تو ا تارنے والے قہار کا مجھے مشاہدہ ہوا جو رب العالمین ہے اور میرے پر کھولا گیا کہ آیت موصوفہ اور اشارات ملفوفہ عربی کے فضائل کی طرف ہدایت کرتی ہیں اور اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ وہ ام الالسنہ ہے اور قرآن پہلی کتابوں کا ام یعنی اصل ہے اور مکہ تمام زمین کا ام ہے۔“ 53 ) روحانی خزائن جلد 9 من الرحمن ص 183 ) مسیح زمان کو اللہ تعالیٰ نے اس کام پر لگایا اور انصار بھی مہیا فرما دیئے۔مفتی صاحب حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا : ” مجھے کوئی دینی خدمت سونپیں“ حضور نے فرمایا: ہم چاہتے ہیں کہ یہ بھی ثابت کریں کہ عبرانی زبان بھی عربی سے نکلی ہے لیکن یہاں کوئی عبرانی پڑھا ہوا نہیں ہے جو عبرانی زبان کے الفاظ کی فہرست بنائے جیسا کہ دوسری زبانوں کے الفاظ کی ہم نے فہرستیں بنوائی ہیں۔پس آپ لاہور میں کسی سے عبرانی سیکھیں پھر آکر ہمیں سنائیں۔“ یہ ایک انتہائی دقیق علمی کام تھا جو اُن کے مرشد نے تفویض کیا تھا۔لاہور میں عبرانی کے اُستاد کی تلاش کی مگر ناکامی ہوئی۔صرف یہ معلوم ہوا کہ انارکلی کے چوباروں میں کوئی رنڈی رہتی ہے جو عبرانی جانتی ہے، وہاں آپ نے مناسب خیال نہ کیا اور یہ معاملہ حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں پیش کر دیا۔حضور نے فرمایا: انما الاعمال بالنيات آپ چلے جائیں آپ کی نیت پر آپ کو ثواب ہو گا۔مفتی صاحب اُس کے پاس پہنچے تو اس نے بتایا کہ چند دن میں اُس کا ایک ہم وطن یہودی آنے والا ہے جو عبرانی پڑھا سکے گا۔اس طرح ایک ٹیوٹر کا انتظام ہو گیا۔صرف تین ماہ میں آپ نے عبرانی سیکھ لی تا کہ الفاظ کی فہرست بنا کر حضرت