حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 35 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 35

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 35 رباعی پڑھی۔مفتی صاحب کی درخواست پر آپ نے از راہ ذرہ نوازی رباعی ان کی نوٹ بک پر دست مبارک سے تحریر کر دی جس سے آپ کو بہت خوشی ہوئی اور آپ نے اس کو دیر تک محفوظ رکھا۔رباعی درج ذیل ہے: این کوزه چو من عاشق زارے بودست در بند سر زلف نگارے بودست این دست که در گردن او می بینی دست است که در گردن یاری بودست پاک ممبر ، نظیف مٹی، پاک محب 13 دسمبر 1900 ء کا حضرت اقدس علیہ السلام کا الہام ہے: وو لاہور میں ہمارے پاک ممبر موجود ہیں ان کو اطلاع دی جاوے۔نظیف مٹی کے ہیں۔۔۔۔لاہور میں ہمارے پاک محب ہیں وسوسہ پڑ گیا ہے پر مٹی نظیف ہے وسوسہ نہیں رہے گا مٹی رہے گی“ ( تذکره ص328) حضرت مفتی صاحب اُن ہیں خوش نصیبوں میں شامل ہیں جو اُن دنوں لاہور میں موجود تھے اور قلبی اخلاص اور محبت کی وجہ سے مخلصین میں شمار ہوتے تھے جس کی آسمان سے تائید ہوئی۔حضرت اقدس علیہ السلام مفتی صاحب کو لاہور کا سفر خرچ عطا فر ماتے ہوئے تحریر کرتے ہیں: جن ایام میں میں دفتر اکاؤنٹینٹ جنرل لاہور میں ملازم تھا اور بعض دینی خدمات کے خیال سے یا صرف حضرت صاحب کی ملاقات کے شوق میں بار بار قادیان آتا تھا بلکہ بعض مہینوں میں ایسا ہوتا کہ ہر اتوار میں قادیان آ جاتا۔ان ایام میں عموماً حضرت صاحب مجھے واپسی کے وقت دور و پئے مرحمت فرمایا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ آپ کی اس دینی خدمت میں ہم بھی ثواب لینا چاہتے ہیں۔اُن ایام میں دو روپئے میں لاہور