حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 34 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 34

حضرت مفتی محمد صادق عنی اللہ تعالیٰ عنہ ہو تو چند دنوں یا ایک دن کے لئے بھی قادیان آسکتے ہیں۔والدہ صاحبہ کا قبول احمدیت 34 1897ء میں آپ کی والدہ محترمہ فیض بی بی صاحبہ نے بیعت کی سعادت حاصل کی۔بیعت کے بعد قادیان سے واپس بھیرہ جانے لگیں تو حضرت اقدس علیہ السلام بنفس نفیس مفتی صاحب اور آپ کی والدہ صاحبہ کو الوداع کہنے کے لئے یکہ والی جگہ تک تشریف لائے اور کھانا منگوا یا کھانا کسی کپڑے میں بندھا ہوا نہیں تھا۔حضور نے اپنے عمامہ مبارک سے ایک گز کے قریب کپڑا پھاڑا اور اُس میں کھانا باندھ دیا۔زمانہ قیام لاہور اور حضرت اقدس علیہ السلام کی عنایات خسروانہ مفتی صاحب جموں میں پانچ سال ملازم رہے اگست ستمبر 1895ء میں لاہور آ گئے۔لاہور (ذکر حبیب ص 45) میں جنوری 1901 ء تک قیام پذیر رہے۔( تاریخ احمدیت جلد 9 ص561) پہلے مدرسہ انجمن حمایت اسلام شیرانوالہ دروازہ میں چھ ماہ تک ریاضی کے اُستادر ہے پھر یہ ملازمت ترک کر کے اکاؤنٹینٹ جنرل پنجاب لاہور کے دفتر میں کلرک لگ گئے۔آپ کی رہائش مزنگ کے علاقہ میں تھی۔لاہور سے دیار محبوب کا رخ رہتا۔حضرت اقدس علیہ السلام آپ سے بے انتہا شفقت فرماتے للہی محبت کے عجیب رنگ ہوتے ہیں۔آپس کی محبت کی چند جھلکیاں دیکھئے : رباعی لکھ دی دیکھ لو میل و محبت میں عجب تاثیر ہے ایک دل کرتا ہے جُھک کر دوسرے دل کو شکار 1897ء میں بھیرہ کی ایک خاتون نے روپہلی کام والا مٹی کا ایک کوزہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں پیش کیا۔آپ نے اس کی خوبصورت بناوٹ کی تعریف کی اور کسی شاعر کی ایک