حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 260
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ مضمون میں آپ نے لکھا: ” میری عمر اس وقت 81 سال ہے اور میں اپنی جسمانی حالت کے لحاظ سے کبھی یہ خیال نہ کرتا تھا کہ اتنی عمر پاؤں گا لیکن یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ میں اس عمر کو پہنچ گیا۔قادیان میں ایک دفعہ میں ایسا بیمار ہوا کہ میری بیوی نے سمجھا کہ میرا آخری وقت آگیا ہے اور وہ گھبرا کر روتی ہوئی حضرت مسیح موعود کے پاس چلی گئی ہم اس وقت قادیان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مکان کے ایک حصہ میں مقیم تھے۔میری بیوی نے جس کا نام امام بی بی تھا روتے ہوئے میری حالتِ زار کی خبر حضرت صاحب کو دی۔حضور نے تھوڑی سی کستوری دی کہ یہ مفتی صاحب کو کھلا ؤ اور میں دُعا کرتا ہوں اللہ تعالیٰ صحت دے گا۔یہ صبح کا وقت تھا حضور اُسی وقت اُٹھے اور وضو کر کے نماز شروع کر دی اور میرے لئے صحت کی دُعا کرتے رہے۔اللہ تعالیٰ نے فضل کیا اور میری حالت صحت اچھی ہوگئی۔“ 260 مسیح پاک کئے "محب صادق الائق و صالح ایڈیٹر اور سلسلہ احمدیہ کے برگزیدہ رکن کی وفات 13 جنوری 1957ء بروز اتوار صبح چھ بج کر پینتیس منٹ پر بعمر 85 سال حضرت مفتی صاحب اس دار فانی سے رحلت فرما گئے۔انا للہ وانا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے ارشاد پر مقامی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔شدید سردی اور ابر کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں حضرت مفتی صاحب کے آخری دیدار کے لئے پہنچ گئے۔غسل اور تکفین کے بعد سہ پہر تین بجے جنازہ اُٹھایا گیا۔صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب بھی لاہور سے آکر شامل ہو گئے اور دور تک کندھا دیا۔بیت مبارک کے بیرونی احاطہ میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے نماز جنازہ پڑھایا۔بعد میں جنازه دفاتر صدر انجمن کی عمارت میں رکھا گیا۔ربوہ کے اردگرد کے شہروں سے کثرت سے لوگ پہنچ