حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 244 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 244

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ 244 رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کئی احسانات بیان فرماتے ہوئے خصوصیت سے شراب سے متعلق فرمایا کہ مہذب اقوام بھی آج تنگ آکر اس چیز کو چھوڑ رہی ہیں جسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی سو برس قبل ممنوع قرار دیا تھا۔تیسرے دن کا تیسرا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر عبد المامون سہر وردی ایم۔اے۔پی۔ایچ ڈی 8 بجے شب شروع ہوا۔” بلاد عربیہ میں اسلامی خدمات“ کے موضوع پر تقریر کی۔آپ نے بتایا کہ ان ممالک میں تبلیغ پھیلنے کا ذکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی کیا تھا۔ایک ڈچ قنصل قادیان میں الفضل 14 اپریل 1931 میں 9 کالم (3) 5 اپریل 1930ء مسٹر انڈر یا ساڈچ قنصل قادیان آئے۔واپسی پر انہوں نے مفتی محمد صادق صاحب کو ایک خط لکھا جس میں تحریر کیا کہ میں نے قادیان میں نیکی کے سوا کچھ اور نہیں پایا۔سفر ہندوستان سے جو بہت سے اثرات میرے دل پر ہوئے ان میں خاص اثرات قادیان کے ہیں۔جنہوں نے میرے دل میں خاص جگہ حاصل کی ہے۔سب سے اوّل آپ لوگوں کی مہمان نوازی ہے جس سے میں مسرور ہوا اور میں آپ کا ممنون ہوں گا۔اگر آپ میرا شکر یہ اپنے سب احباب کو پہنچا دیں۔خاص بات جو مجھ پر اثر کرنے والی ہوئی وہ ایک طبعی ایمان اور کچی برادری ہے جو لمبی محبت سے پیدا ہو کر قادیان کو رسولوں کی سی ایک فضا بخش رہی ہے جو عیسائی حلقوں میں شاذ و نادر ہے۔(ترجمہ از ڈچ زبان ) ( تاریخ احمدیت جلد 5 ص 185) 31 نومبر 1931ء کو آپ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلسہ کے سلسلہ میں کلکتہ تشریف لے گئے جہاں پر آپ نے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب فرمایا۔اس تقریر میں آپ نے حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کی روحانی بادشاہت کے متعلق پیشگوئی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود باجود میں اس کا پورا ہونا اور دیگر چند پیشگوئیوں پر تفصیلی بحث فرمائی اور صداقت حضرت فخر