حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 233 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 233

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 233 علی خان صاحب شامل تھے۔ان کے مقاصد میں حضرت خلیفہ المسیح کے لکھے ہوئے رسالہ اساس الاتحاد" کی اشاعت بھی تھی جو مسلم لیگ کی رہنمائی کے لئے لکھا گیا تھا۔(الفضل 30 مئی 1924 ء ص 7) آخر ستمبر میں آپ حضرت مولوی سید سرور شاہ صاحب اور محترم قاضی محمد عبد اللہ صاحب کے ساتھ ایک جلسہ کے لئے دہلی تشریف لے گئے۔نومبر میں حضرت مصلح موعود دورہ یورپ سے واپس تشریف لائے تو استقبال کے لئے ممبئی گئے اور بعض ضروری جماعتی کاموں کی وجہ سے کچھ قیام کے بعد 2 دسمبر کو واپس قادیان پہنچ گئے۔4 دسمبر کو حضرت صاحب کے ارشاد پر مکرم ملک غلام فرید صاحب ایم اے کولندن کے سفر پر دُعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔جلسہ سالانہ 1924ء میں بحیثیت جنرل سیکرٹری صدر انجمن رپورٹ پیش کی۔دوسرے روز اپنے محبوب موضوع ذکر حبیب پر تقریر کی۔اس جلسہ میں آپ کے سپر دجلسہ گاہ کا سٹیج تھا۔جس کا بہت عمدہ انتظام کیا۔الفضل 3 جنوری 1925 ص 2) 22 فروری تا15 مارچ 1925 ء آپ نے سیالکوٹ ،لاہور، دہلی، منٹگمری ( حال ساہیوال) کا دورہ کیا اور احباب جماعت کو خطاب فرمائے۔حضرت سیدہ سارہ بیگم کے نکاح میں وکالت 12 /1 اپریل 1925ء کو حضرت مصلح موعود کے حضرت سیدہ سارہ بیگم صاحبہ کے ساتھ نکاح میں آپ دلہن کے وکیل مقرر ہوئے۔یہ نکاح حضرت صاحب نے خود پڑھایا تھا۔آپ نے فرمایا: مفتی صاحب آپ کو ایک ہزار حق مہر پر ساره بیگم بنت مولوی بھاگلپوری عبد الماجد صاحب کا نکاح مجھ سے منظور ہے۔اس پر مفتی صاحب نے کھڑے ہو کر منظوری کا اقرار کیا۔اس طرح ایک نرالی سعادت آپ کے حصے میں آئی۔“ (الفضل 18 اپریل 1925 ء ص2)