حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 234 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 234

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 234 12, 13 مئی کو امرتسر میں صداقت دینِ حق کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے آپ نے پُر جوش انداز میں فرمایا: اللہ تعالیٰ نے دنیا میں تبلیغ کے لیے احمدیوں کو چن لیا ہے۔اگر احمدی بچے نہ ہوتے تو اللہ تعالیٰ ہرگز ان سے یہ خدمت نہ لیتا۔یہ کام خدا تعالیٰ ہمیشہ اپنے انبیاء سے لیتا ہے۔اولیاء وصلحاء کے ذریعے کرواتا ہے نہ کہ بدکاروں سے۔پس احمدیت کی صداقت پر یہ زبردست دلیل ہے۔پس اے احمد یو! غفلت کو چھوڑ و اور آگے بڑھو! دنیا تمہاری منتظر ہے۔ان کے ہونٹوں سے وہ آب حیات لگا دوتا وہ بھی ہمیشہ ہمیشہ کے لئے زندگی (الفضل 23 رمئی 1925ء ص 2) پائیں۔“ 15 جولائی 1925ء کو آل مسلم پارٹیز کانفرنس میں شمولیت کے لئے جو وفد قادیان سے روانہ ہوا اُس میں حضرت مفتی صاحب بھی شامل تھے۔الفضل 18 جولائی 1925 ءص1) اس کے بعد آپ نے لاہور، گوجرانوالہ، گجرات ، راولپنڈی اور ایبٹ آباد کے جلسوں سے خطاب فرمایا۔یکم اکتو بر 1925ء کو آپ کو ناظر امور خارجہ مقرر فرمایا گیا۔یہ نی نظارت بنائی گئی تھی۔الفضل 21 نومبر 1925 ء ص 7) 25 نومبر کو ڈپٹی کمشنر گورداسپور کی تبدیلی پر الوداعی تقریب میں شرکت کی۔جلسہ سالانہ 1925ء میں صدر انجمن احمدیہ کی رپورٹ پڑھی اور ذکر حبیب کے موضوع پر تقریر کی۔دنیا کی چوبیس زبانوں میں تقریریں 29 جنوری 1926ء کو حضرت مفتی صاحب کے زیر اہتمام پہلی بار ایک جلسہ ہوا جس میں دنیا کی چو میں زبانوں میں تقریریں ہوئیں۔ان سب کا موضوع صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام تھا۔اور یہ زبانوں کا اجتماع بجائے خود صداقت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک ثبوت تھا۔تاریخ احمدیت جلد 4 صفحہ 553)