حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 232 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 232

حضرت مفتی محمد صادق عنی اللہ تعالیٰ عنہ اسلام کے موضوع پر لیکچر دیا۔عمائدین شہر بھی مدعو تھے۔232 خلاصه از الفضل 29 جولائی 1924 ءص 10) واپسی پر جہلم میں ایک بہت بڑے جلسے سے خطاب کیا۔1924ء میں جب حضرت مصلح موعود یورپ تشریف لے گئے تو اپنی غیر حاضری میں مولانا شیر علی صاحب کو امیر مقامی اور آپ کو نائب امیر مقرر فرمایا۔آپ کے ساتھ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد بھی نائب امیر تھے۔حضرت مصلح موعود نے جولائی میں خطبہ جمعہ میں ارشاد فرمایا:۔مفتی محمد صادق بھی پرانے مخلصین میں سے ہیں اور سلسلہ کی خدمات میں انہوں نے بہت حصہ لیا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ان سے خصوصیت سے محبت تھی وہ مسیح موعود علیہ السلام کے ایسے خدام میں سے تھے جو ناز بھی کرلیا کرتے تھے۔اس زمانہ میں بھی خدا تعالیٰ نے انہیں دعوت الی اللہ کی خدمتوں کا موقع دیا ہے۔مگر مجھے ان سے انتظامی امور میں تجربہ کا موقع نہیں ملا ہے۔لیکن میں دیانت داری سے یقین رکھتا ہوں که وه۔۔۔اپنی فہم کے ساتھ سلسلہ کی خدمت کرنے میں ایسا حصہ لیں گے جو مبارک ہوگا۔“ (الفضل 22 جولائی 1924 ءص6) وسط جولائی 1924ء میں بھیرہ میں ایک حادثہ پیش آیا۔کچھ غیر احمدیوں نے ملانوں کے اُکسانے پر بلوہ کیا۔خود ان کے ہاتھوں ایک غیر احمدی مارا گیا۔لیکن 22 احمد یوں کو حوالات میں ڈال دیا گیا۔حضرت صاحب نے قادیان سے حضرت مفتی صاحب کو دو ساتھیوں کے ساتھ تحقیق کے لئے بھجوایا۔جنہوں نے نہایت محنت سے تحقیقات کر کے مفصل رپورٹ دی۔تاریخ احمدیت جلد 4 صفحہ 471 جدید ایڈیشن) 25 مئی 1924ء کو مسلم لیگ کے ایک اجلاس میں شمولیت کے لئے ایک قافلہ قادیان سے روانہ ہوا۔اُس میں حضرت مفتی صاحب حضرت چوہدری فتح محمد سیال صاحب اور حضرت ذوالفقار