حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 227
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ اُس پر ایک عیسائی پادری کا تبصرہ پڑھئے : امریکی نیگروز میں اسلام پھیلنے کا راز کیا ہے۔پانچ شہروں میں مسلمانوں کی جماعتیں موجود ہیں۔یہ ایک عیسائی پادری کی کوشش کا نتیجہ ہے جو اب مسلمان ہو گیا ہے۔چند سال ہوئے وہ شکاگو کے ہندوستانی مسلمان مبلغوں سے مل کر مسلمان ہو گیا اور واپس آکر اسلام کی تبلیغ بلا معاوضہ شروع کر دی۔ہندوستانی مبلغ 1920ء میں احمد یہ جماعت کی طرف سے بھیجا گیا۔اس جماعت کے بانی مرزا غلام احمد قادیانی علالسلام ہیں۔میں خود نئے مسلمان ہونے والوں سے ملا ہوں وہ اسلامی شعار پر عمل کرتے ہیں۔اپنی بیت ہے۔محمد کے اخلاق کو بطور نمونہ پیش کیا جاتا ہے۔ان کا دعوی ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔آخری مذہب ہے۔ان کا 227 ایک میگزین بھی ہے۔“ خلاصه از الفضل 18 جولائی 1927 ءص8) اسی طرح امریکہ کے ایک اخبار سیرے کس ہیرالڈ Syracuse Herald جون 1922ء کے میگزین سیکشن میں تصاویر کے ساتھ مفصل رپورٹ شائع ہوئی جواحد یہ مشن کی فتح کا اعتراف ہے: امریکہ کے عیسائی لوگ ہر سال لاکھوں ڈالر یسوع کی انجیل کو تمام دنیا میں پھیلانے اور روئے زمین کے لوگوں کو عیسائی بنانے کے لئے خرچ کر رہے ہیں اور کثیر خرچ ممالک غیر میں اپنے وقف شدہ عیسائی مشنریوں کے آرام و آسائش کے لئے جو نہایت سرگرمی سے کام کر رہے ہیں ، کیا جا رہا ہے۔دنیا کے دیگر بڑے بڑے مذاہب میں سے ایک مذہب عیسائی امریکہ میں اپنے قدم جمانے کے لئے زبردست کوشش کر رہا ہے۔مسلمانوں کے لیڈروں نے 22,7000,000 یا اس سے کم و بیش پیروان اسلام پر جو کہ اس وقت ٹرکی ہندوستان اور دیگر ممالک میں ہیں، اکتفانہ کرتے ہوئے اپنی عنان تو جہ کو یونائٹڈ سٹیٹس اور کینیڈا کی طرف پھیرا ہے تا کہ ان دونوں قوموں کو اسلام کے مضبوط قلعے بنائیں۔ان کا ارادہ ہے کہ وہ اپنی خوشنما مسجدیں اور مینار (جن پر کھڑے ہو کر مؤذن اذانیں دیتے