حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 222
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ حقیقی ہے اور تو ہی حاکم حقیقی ہے۔ان مبلغین کا ہادی و ناصر ہو جو میرے بعد اس خدمت میں کمر بستہ ہوئے اور آئندہ ہوں۔ہمارے امام محمود کا، جس نے ہمیں ان خدمتوں کا موقع دیا مؤید ہو۔اُسے ہر میدان میں فتح عظیم دے۔اس کی ہر مراد کو پورا کر صحت و عافیت اور عزت اور کامیابی کے ساتھ اُسے لمبی عمر عطا کر۔اُسے اپنے قرب میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقامات پر ترقی دیتا چلا جا۔ان سب پر اپنا فضل کر جنہوں نے اس مشن کی اعانت کی۔امریکہ میں اسلام کا غلبہ ہو اور بے شمار بیوت تیری خالص عبادت کے لئے بنائی جائیں اور آباد کی جائیں اور ان سب کی مرادوں کو بر لا جنہوں نے مجھ سے دُعا کی خواہش کی اور اُن کی خواہش کو بھی پورا کر جنہوں نے دُعا کے واسطے کہنے سے شرم کی یا موقعہ نہ پایا کہ تو دلوں کے بھید جانے والا ہے اور تیری بخششوں کے خزانے بے انتہا وسیع ہیں۔اللهم صل على محمد و بارك وسلم و آل محمد و جميع الانبياء والمرسلين والاولياء المجددين و على مسيح الموعود و خلفاء وجميع المرسلين والمومنين برحمتك يا ارحم الراحمين آمين۔“ الفضل 30اکتوبر 1923 ء ص2) 222 23 مارچ 1923ء کو پیرس پہنچے ( الفضل 30 نومبر 1923 ء ) یہاں جہاز کچھ دن کھڑا رہا۔آپ نے وقت سے فائدہ اُٹھایا۔پیرس لائبریری دیکھی اور کئی جگہ لیکچرز کا موقع ملا۔کئی اخبارات نے آپ کی تصاویر کے ساتھ طویل خبریں اور تبصرے شائع کئے مثلاً : Salem Evening News, The Philadelphia Record, The Washington Post, Philadelphia Inquirer, Public Ledger Philadelphia۔(M۔Sunrise 1923 vol۔1 page45) Rev۔Brakeman کی دعوت پر آپ نے Congregational Peabody City Hall and Church میں دو لیکچر دیے دونوں بہت کامیاب رہے۔ان کی رپورٹنگ میں فرانس