حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 221
حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 221 جولائی میں آشلینڈ Ashland سے ولیم سن Williamson آئے تو مقامی اخبار نے آپ کی آمد کی خبر شائع کی۔جس سے مقامی لوگوں میں آپ کا تعارف اچھے انداز میں ہوا۔جولائی کے آخر میں ویسٹ ورجینیاWest Virginia میں تین لیکچرز دیئے انفرادی رابطے بھی ہوئے۔ایک قابل ڈاکٹر نے احمدیت قبول کی۔سنگسٹن میں تین دن قیام رہا وہاں کے اخبار کے ایڈیٹر نے انٹر ویولیا اور آپ کی تصویر کے ساتھ شائع کیا۔خلاصہ الفضل 2اکتوبر 1923 ءص9) خلاصہ الفضل 12اکتوبر 1923 ص 10) وسط اگست میں واشنگٹن سے ہوتے ہوئے فلاڈلفیا پہنچے یہ وہی شہر تھا جہاں امریکہ داخلے کے وقت رو کے گئے تھے۔واپسی اس شان سے ہو رہی تھی کہ چار اخباروں کے نمائندے انٹرویو لینے کے لئے آئے۔ساڑھے تین سال میں اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے ان گنت نظارے دیکھنے کے بعد 18 ستمبر 1923ء کو واپسی کا سفر شروع ہوا۔( الفضل 30 اکتوبر 1923ء) جہاز روانہ ہونے لگا تو آپ عرشے پر کھڑے ہو گئے پرنم آنکھوں سے امریکہ کی طرف دیکھتے رہے لبوں پر دُعا ئیں تھیں : ”اے میرے رب غفار! اے میرے رب ستار! میرے وہ گناہ بخش جو میں نے اس ملک امریکہ میں اور اس زمین پر کئے۔میری بدیوں اور غفلتوں اور کمزوریوں کو ڈھانپ دے اور مٹادے یا باری، یا ناجی، یا صادق، یا قادر، یا قدیم، یا کریم، یا لطیف، جو نیکیاں میں نے اس ملک میں اور اس سرزمین پر کیں اور دین کے لئے کام کیا ان کو قائم رکھ اور بڑھا اور اس میں پھول اور پھل لگا اور مستحکم بنا اور بڑھا اور ترقی دے۔وہ سب جن کو میں نے تبلیغ کی اور جن کے ساتھ میراتعلق محبت ہوا، جنہوں نے میری اعانت کی، وہ سب جو مسلمان ہوئے اور وہ جو اسلام کے قریب ہوئے ان سب پر رحم کر ان کو ہدایت دے اور انہیں پاک رضا مندیوں میں سے یہ سب کچھ تیرے اختیار میں ہے۔تو مالک