حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 195 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 195

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ بعد میں آنے والے داعیان الی اللہ کے لئے بہت سی راہیں ہموار کر دی ہیں اور اس تمام علاقے میں سچائی کا ایسا بیج بود یا ہے جو اپنے وقت پر بڑھے گا اور مضبوط تناور درخت بن کر ہزاروں کے لئے رزق اور سایہ فراہم کرے گا اور لاکھوں کروڑوں تک حق کا پیغام پہنچائے گا۔پچھلے بارہ مہینوں میں میں نے نیویارک، شکاگو، ڈیٹرائیٹ Dowagia (M) Siouxسٹی اور فالز وغیرہ شہروں میں پچاس لیکچرز دیے ان سب کے لئے اخبارات میں پہلے اشتہارات چھپوائے۔پچھلے پندرہ مہینوں میں موصول ہونے والے خطوط کی تعداد 4000 تھی جبکہ بھیجے جانے والے خطوط کی تعداد 15000 تھی اس خط و کتابت میں تعاون کے لئے James Sodick ، یوسف خان ، شیخ عبدالله (J۔L۔Mott) اور محترمہ بہن راحت اللہ کا شکر گزار ہوں۔“ (استفاده۔سن رائز 1-1921 ء ص 12 تاص 14) 195 آپ نے اپنے قیام کے پہلے سال اخبارات میں مضامین کے ذریعے دین حق کی تعلیمات عوام تک پہنچانے کا طریق بھی استعمال فرمایا۔قریباً 20 مضامین لکھے جو مختلف اخبارات اور جریدوں میں طبع ہوئے۔سب سے اہم The New York Times تھا۔اُس زمانے میں جو سنی مسلم احباب امریکہ میں مقیم تھے اُنہوں نے ڈیٹرائٹ میں اپنا مرکز بنایا ہوا تھا اور کچھ تنظیمیں بھی کام کر رہی تھیں مگر عملاً ست رو تھیں۔حضرت مفتی صاحب نے شان کے ساتھ دین حق کا نام بلند کیا تو اُن کو خوشی ہوئی اور نیا حوصلہ ملا۔امریکی مسلمانوں کو نصائح آپ نے ایک تقریر کی جس کا موضوع تھا My Advice to Mohammadans in America یه مضمون سن رائزا اکتوبر 1921ء میں شائع شدہ ہے۔