حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 162 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 162

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 162 نے اس زمانہ میں ایک بڑا مصلح بھیجا ہے جیسا کہ کرشن اور موسی“ اور مسیح اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم پہلے زمانوں میں گزرے ہیں ایسا ہی یہ خدا کی طرف سے نبی ہو کر آیا ہے۔اس کا نام ہے احمد اور مقام ہے قادیان۔میں نے اسے دیکھا اور قبول کیا اور بڑی برکت پائی۔“ الفضل 26 /اکتوبر 1915 ء ص 8 کالم 3) مدراس میں آپ نے تھوما (حواری مسیح علیالسلام ) کی قبر کی زیارت بھی کی جہاں سے آپ کو ایسی معلومات حاصل ہوئیں جن سے مسیح کے سفر کشمیر وسری نگر پر روشنی پڑتی تھی۔ان معلومات پر مشتمل مضامین دوقسطوں میں الفاروق اپریل و مئی 1916ء کے پرچوں میں شائع ہوئے۔مدراس میں انگریزی ترجمۃ القرآن چھپوا کر پہلے پارے کی 500 کا پیاں ہمراہ لے کر جلسہ سالانہ پر قادیان حاضر ہوئے اور جلسہ سالانہ پر سفر کے حالات سنائے۔(الفضل 28 دسمبر 1915ء) جنوری 1916ء میں مسٹر والٹر (سیکریٹری کرسچن بینگ مین ایسوسی ایشن لاہور ) سلسلہ احمدیہ کی تحقیق کے لئے قادیان آئے۔مسٹر ہیوم ( ایجو کیشنل سیکریٹری ) اور مسٹر یوکس (وائس پرنسپل فورمین کرسچین کالج لاہور ) بھی اُن کے ہمراہ تھے ان سب صاحبوں نے دوبارہ حضور سے ملاقات کر کے بعض مذہبی امور دریافت کئے اور حضور نے بڑی تفصیل سے اُن کے جواب دئے اس پر انہوں نے بہت خوشی کا اظہار کیا گفتگو میں حضرت مفتی محمد صادق صاحب اور قاضی عبدالحق صاحب ترجمان تھے۔تاریخ احمدیت جلد 4 (جدید ایڈیشن) ص 188) ترجمہ کی طباعت کے سلسلے میں آپ دوبارہ مدر اس تشریف لے گئے۔آپ جہاں بھی ہوتے مسیح کی آمد کی خبر دیتے۔بیان کی صداقت اور تاثیر سے مخاطبین بے حد متاثر ہوتے اور قبول حق کی توفیق پاتے۔حضرت مفتی صاحب کی بھجوائی ہوئی ایمان افروز رپورٹیں الفضل میں شائع ہوتیں جو سب احمدیوں کے لئے تقویت ایمان کا باعث بنتیں۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی کے ارشاد پر ایک جلسہ میں شمولیت کے لئے دہلی روانہ ہوئے۔یہ جلسہ 3 مارچ سے 6 مارچ تک جاری رہا۔آپ کی تقریر کا موضوع ”اسلام اور مسیحیت تھا۔آپ