حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 151 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 151

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ باب سوم انگلستان میں دعوت الی اللہ خلافت ثانیہ میں خدمات 151 1914ء سے جماعت احمد یہ خلافت ثانیہ کے بابرکت دور میں داخل ہوئی۔اللہ تبارک تعالیٰ نے آپ کو اس قدر بصیرت دے رکھی تھی کہ آپ کو حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد کے با اقبال ہونے کا یقین تھا۔آپ لکھتے ہیں : ( ہمارے دوست) شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی کو یاد ہوگا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد کوئی بات ان کو ناگوار گزری۔وہ میرے پاس آئے اور کہنے لگے اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام آج زندہ ہوتے تو ایسا نہ ہوتا میں نے انہیں کہا آپ صبر کریں جب صاحبزادہ صاحب خلیفہ ہوں گے تو پھر وہی رنگ پیدا ہو جائے گا۔جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وقت تھا۔گویا اس زمانے میں ہمارے قلوب شہادت دے رہے تھے کہ آپ خلیفہ ہوں گے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشاد کے ماتحت میں نے عبرانی زبان سیکھی تھی۔اس کی مقدس کتابوں میں یہ لکھا ہوا میں نے پڑھا تھا کہ پہلے مسیح نے تو شادی نہ کی تھی مگر دوسرا مسیح شادی کرے گا اس کے اولاد ہوگی اور اس کا بیٹا اس کا جانشین ہو گا۔ہم تو اس وقت سے ہی جانتے تھے کہ آپ ضرور خلیفہ ہوں گے۔“ (الفضل 2اکتوبر 1935 ء ص 1 تا2) حضرت مفتی صاحب اس دور میں بھی روایتی اخلاص و فدائیت کے ساتھ خدمت دین کے جہاد میں پیش پیش رہے۔مارچ سے مئی 1914 ء تک آپ نے بنارس کے نواح میں جماعت کو متحد و منظم