حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 146 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 146

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 146 مفتی صاحب نے کسی کام کے سلسلے میں لاہور، ریاست خیر پور، حیدرآباد سندھ اور کراچی کا سفر کیا (بدر 5 /اکتوبر 1911ص3) جس میں تئیس (23) دن صرف ہوئے۔8 را پریل 1912ء کو حضرت خلیفہ المسیح کے ارشاد پر محترم شیخ عبدالرحیم صاحب اور اپنے صاحبزادے عبدالسلام کے ہمراہ بٹالہ سے بھیرہ اور کھیوڑہ کے راستے سفر کر کے دوالمیال پہنچے وہاں جلسہ تھا۔تقاریر کیں اور جماعتی ریکارڈز کی جانچ پڑتال کی۔دوالمیال کی جماعت بہت مخلص اور مالی قربانی کی عادی ہے۔وہاں سے ڈلوال اور تکیہ شاہ مراد جاکر اپنے خاندان کے بزرگوں اور یادگاروں کو دیکھنے کا موقع ملا۔15 را پریل کو قادیان واپس تشریف لے آئے۔(خلاصہ بدر 5 ستمبر 1912ء) مئی 1912ء آگرہ کی انجمن ہدایت الاسلام میں لیکچر دینے کے لئے قادیان سے تین اصحاب تشریف لے گئے۔جن میں حضرت مفتی صاحب بھی شامل تھے۔آپ نے کفارہ اور اتحاد لمسلمین کے عنوانات سے لیکچر دئے۔15 جون کو حضرت خلیفتہ المسیح الاول حضرت شیخ رحمت اللہ صاحب کے مکان کا سنگ بنیادرکھنے لا ہور تشریف لے گئے حضرت مفتی صاحب کو ہمراہی کا شرف حاصل ہوا۔(بدر 20 جون 1912ء) 6 جولائی 1912ء کو حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل کے ارشاد پر محترم شیخ غلام احمد صاحب کے ہمراہ جموں تشریف لے گئے اور بیت احمد یہ جوں کی بنیاد رکھی۔( بدر 25 جولائی 1912 ) 11 تا 14 جولائی 1913ء حضرت خلیفہ اُسیح کے ارشاد پر کپورتھلہ کا دورہ کیا۔جولائی کے آخری ہفتہ میں انجمن تائید اسلام کی درخواست پر گورداسپور میں فضیلت قرآن مجید پر لیکچر دیا۔( بدر 24 جولائی 1913ء) وسط نمبر 1913ء کو دھرم کوٹ اور 19 اکتوبر 1913ء کو ہوشیار پور میں حاضرین کو خطاب کیا۔اہلِ ہوشیار پور کو ہوشیار کرنے کے لئے آپ نے فرمایا: