حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 137 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 137

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 137 بھائی حافظ محبوب الرحمان صاحب کی خوش الحانی کا ذکر ہے ان محترم کی حسن قرآت کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی مداح تھے۔ستمبر 1909ء میں آپ اپنی والدہ محترمہ کے ہمراہ چند دن کے لئے بھیرہ اور پھر وہاں سے ڈیرہ غازی خان تشریف لے گئے ( جہاں آپ کی اکلوتی بہن رہتی تھیں جو ان دنوں علیل تھیں ) اس سفر میں دریائے سندھ میں کشتی کا سفر بھی کیا۔بھیرہ میں نوتعمیر شدہ بیت احمدیہ میں پہلی بار پڑھی جانے والی نماز جمعہ کی امامت کی۔یہ بیت حضرت خلیفتہ المسیح اوّل کے جدی مکان میں بنائی گئی تھی جو آپ نے جماعت کے نام وقف کر دیا تھا۔ڈیرہ غازی خان میں آپ نے ایک عجیب عبرت کا نشان دیکھا یہاں لوگ مخالفت میں بڑے ضدی اور اڑیل تھے۔برسات کا زمانہ تھا پورا ہندوستان بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں تھا۔جب کہ ڈیرہ غازی خان بارش سے محروم رہا۔ایک طرف تو بارش سے محرومی دوسری طرف دریائے سندھ پنجاب کے بالائی علاقوں سے پانی کا ریلا لے کر اس شہر پر حملہ آور ہوا اور خوفناک تباہی پھیلائی۔ڈیرہ میں آپ نے جماعت کے سیکریٹری مولوی عزیز بخش صاحب کے رجسٹر اور حساب کتاب کی پڑتال کی انہیں درست اور عمدہ پایا۔نیز وہاں کی لائبریری کی بھی بہت تعریف کی۔احباب کے نام اور آپ کے اخلاص کا ذکر کرتے ہوئے تحریر کرتے ہیں: میں نے گزشتہ دورہ کے ایام میں اس بات کو بخوبی دیکھا ہے کہ جہاں کہیں اپنی جماعت کے مخلص لوگ موجود ہیں وہاں اللہ تعالیٰ نے ان کو خصوصیت کے ساتھ لوکل ضروریات کے مطابق لوکل نشانات اور خوارق بھی دکھائے ہیں اور اگر ان نشانات کو جمع کیا جائے تو ان کی تعداد ہزاروں تک پہنچتی ہے۔“ ( بدرستمبر 23-1909 ء) ایک بیدار مغز سیاح کی طرح آپ باریک بینی سے گرد و پیش کا جائزہ پیش کرتے ہیں۔بہاولپور کے متعلق لکھا: