حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 116 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 116

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالیٰ عنہ 116 پہنچ کر اس کی قدر اور عزت ہو۔موت صرف ایک نقل مکان ہے۔“ (بدر 11 دسمبر 1913 ص 4 کالم 1 ) حضرت مفتی صاحب کو حضرت اقدس علیہ السلام کے قریب رہنے کی سعادت حاصل رہی۔آپ کے خدا داد مشاہدے کا حاصل کچھ نمونے درج ذیل ہیں: دوسری جماعت فرمایا کہ مسجد میں جب ایک جماعت ہو چکے تو حسب ضرورت دوسری جماعت بھی ہوسکتی ہے۔غیر مسلم کو قربانی کا گوشت ( ذكر حبیب ص 83) فرمایا: قربانی کا گوشت غیر مسلم کو بھی دینا جائز ہے۔بیوی کو باخبر رکھتے حضرت صاحب ہر ایک اچھی بات اپنے گھر میں حضرت اماں جان کو سب سے پہلے بتاتے تھے اور اُن کی قدر کرتے تھے اور ان کی بہت قدر کرتے تھے۔قصیدے کی شان نزول حضور نے جس وقت آئینہ کمالات اسلام لکھی تو اس کا کچھ حصہ فارسی میں لکھا۔حضرت مولوی عبد الکریم صاحب نے فرمایا کہ کچھ عربی بھی ہونا چاہیے۔حضور نے فرمایا: ”عربی تو میں نے کبھی نہیں لکھی۔مولوی عبد الکریم صاحب نے کہا میں کب کہتا ہوں خود لکھئے طور پر جائیے وہاں سے لائیے۔تب حضور نے فرمایا ”ہاں میں دُعا کرتا ہوں ، چنانچہ عصر کے وقت حضور تشریف لائے اور فرمایا کہ: عر بی تو اردو کی طرح آسان ہے میں یہ نظم عربی میں لکھ کر لایا ہوں۔“