حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ

by Other Authors

Page 113 of 300

حضرت مفتی محمد صادق صاحب ؓ — Page 113

حضرت مفتی محمد صادق علی اللہ تعالی عنہ جو میں ماہوار ارسال خدمت کرتا ہوں۔آئندہ ۱۰ روپے ماہوار ارسال خدمت کیا کروں گا۔وما توفیقی الا با الله العلى العظيم۔ڈرتا ہوں کہ اس اولو العزم نبی حبیب خدا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ناراضگی کے سبب ہلاک نہ ہو جاؤں۔میں یہ نہیں کہتا کہ صرف دس روپیہ ماہوار ہی ارسال کروں بلکہ اس سے بھی زیادہ جو حضور حکم فرما دیں۔انشراح صدر کے ساتھ حاضر خدمت کرنے کو تیار ہوں اور تھوڑی رقم پر غریبی کے ساتھ گزارہ کرنے کو راضی ہوں۔اس رحمان و رحیم اللہ کے واسطے جس نے آپ کو اس زمانہ میں اپنے حبیب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نائب بنا دیا۔حضور میرے واسطے دُعا اور شفاعت کریں۔تاکہ میں ہلاک نہ ہو جاؤں۔اللہ تعالیٰ آپ کی ہر ایک دُعا کو قبول کرتا ہے۔اور آپ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دستار مبارک ہیں۔پس آپ میرے لئے شفاعت کریں اور مجھے وہ طریق سکھلائیں اور اس راہ پر چلا ئیں جن سے میں اپنے اللہ اور رسول کو راضی کرلوں۔آپ کی جوتیوں کا غلام محمد صادق اس کے جواب میں حضرت مسیح پاک علیہ السلام نے تحریر فرمایا: مجی اخویم مفتی محمد صادق صاحب سلمہ اللہ اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاته میں نے آپ کا خط پڑھا۔میں انشاء اللہ الکریم آپ کے لیے دُعا کروں گا۔تا یہ حالت بدل جائے اور انشاء اللہ دعا قبول ہوگی۔مگر میں ابھی آپ کو صلاح نہیں دیتا کہ اس تنخواہ پر آپ دس روپیہ بھیجا کریں۔کیونکہ تنخواہ قلیل ہے اہل وعیال کا حق ہے بلکہ میں آپ کو تاکیدی طور پر اور حکماً لکھتا ہوں کہ آپ اس وقت تک کہ خدا تعالیٰ کوئی گنجائش یا 113